Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ فیس صرف 1 ہزار مقرر، بقایا رقم واپس کر دی جائے،کامران بنگش

Posted on
شیئر کریں:

میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ فیس صرف 1 ہزار مقرر، بقایا رقم واپس کر دی جائے،کامران بنگش
پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ رقم 6 ہزار روپے وصول کئے ہیں

پشاور (چترال ٹائمز رپور ٹ) محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ کے لیے لی گئی فیس میں انتہائی حد تک کمی کر دی. فیصلہ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا جس میں ایٹا سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ رقم 6 ہزار روپے وصول کی ہے۔اب ہر امیدوار کو پانچ ہزار روپے واپس کر دئیے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے ذریعے بقیہ رقم امیدوار کو واپس کر دی جائے گی۔صوبائی وزیر کامران بنگش نے مزید نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 13 نومبر کو میڈیکل کالجز کے لیے داخلہ ٹیسٹ منعقد ہو رہا ہے. جس میں مجموعی طور پر 46 ہزار طلبہ میڈیکل ٹیسٹ دے رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ 28 ہزار سے زیادہ طلبہ پشاور میں داخلہ ٹیسٹ دے رہے ہیں۔طلبہ کو آسانی فراہم کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایٹا کے زیر اہتمام میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ 7 مقامات پر لیا جائے گا۔داخلہ ٹیسٹ دورانیہ 210 منٹس پر مشتمل ہوگا. جہاں ٹیسٹ دینے والے امیدوار کا پیپر 200 ایم سی کیوز پر مشتمل ہوگا. انہوں نے کہا کہ امیدوار کو کاربن کاپی کی بجائے اوریجنل آنسر شیٹ کی سکین کاپی مہیا کی جائے گی. سات دن کے اندر طلبہ سے ٹیسٹ نتیجہ شئیر کیا جائے گا. ٹیسٹ لینے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں، طلبہ کو آسانیاں فراہم کرنا مشن ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67913