Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مینجمنٹ سروس کے رولز میں ترامیم ; جنرل کیڈر کا بندہ بھی انتظامی عہدوں پرتعینات ہوسکے گا۔وزیرخزانہ

شیئر کریں:

مینجمنٹ سروس کے رولز میں ترامیم ; جنرل کیڈر کا بندہ بھی انتظامی عہدوں پرتعینات ہوسکے گا۔وزیرخزانہ

مینجمنٹ سروس کے رولز میں ترامیم کی ہیں جس سے جنرل کیڈر کا بندہ بھی انتظامی عہدوں پرتعینات ہوسکے گا، پوسٹنگ ٹرانسفرز کیلئے پالیسی اور پورٹل بن گیا ہے، پورٹل پر اب تک 2500 درخواستوں پر عملدرآمد ہوچکا ہے، کنٹریکٹ بھرتی کا ہر گز مطلب یہ نہیں کہ ڈاکٹرز کی مستقل بھرتی بند ہے، محکمہ صحت میں جاری اصلاحات بارے میں سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے اور اعتماد سازی کیلئے لائزون کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،
وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے ہمراہ پریس کانفرنس


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے معاون خصوصی برائے اطلاعاتو تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف کے ہمراہ اطلاع سیل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں انقلابی اصلاحات کا واحد مقصد مراکز صحت کی فعالی اور عوام کو ان کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ طاہر خان اورکزئی اور ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نیاز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ مینجمنٹ سروس کے رولز میں ترامیم کی ہیں جس سے جنرل کیڈر کا بندہ بھی انتظامی عہدوں پ تعینات ہوسکے گا۔ آج ہمیں شکایت موصول ہوئی کہ محکمے میں کسی نے ڈاکٹر سے تبادلے کے عوض رشوت لی ہے جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے انکوائری بٹھادی ہے لیکن صرف انکوائری کافی نہیں اس ایک کیس کو پورے اسی ہزارملازمین کیلئے مثال بنائینگے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کے اقدام کا مرتکب نہ ہو۔

کوئی بھی محکمہ صحت میں سفارش یا سیاسی اثر رسوخ پر آئے گا تو انہیں دیگر ملازمین کیلئے مثال بنادیا جائے گا۔ میڈیا بھی رشوت ستانی کے کیسز سامنے لانے میں مدد کرے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ہیلتھ میں اسی ہزار ملازمین ہیں جن کی تقرری اور تبادلے کیلئے پالیسی ترتیب دی گئی ہے اور آن لائن پورٹل بھی بن گیا ہے۔ پورٹل پر اب تک 2500 درخواستوں پر عملدرآمد ہوچکا ہے جبکہ چار سو سے زائد ڈاکٹرز کے تبادلے بھی پورٹل پر بغیر کسی سیاسی اثر رسوخ کے ہوچکے ہیں۔ ڈاکٹرز کی شکایات کے ازالے کیلئے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم لارہے ہیں تاکہ ڈاکٹرز حضرات اپنے آپ کو محکمے میں محفوظ سمجھیں اور کسی قسم کی ہراسمنٹ کا شکار نہ ہوں۔ حالیہ دنوں میں صوبے کے نامور اخبار میں کنٹریکٹ ڈاکٹرز کی بھرتی سے متعلق اپنے وضاحتی بیان میں وزیر صحت نے بتایا کہ کنٹریکٹ بھرتی کا ہر گز مطلب یہ نہیں کہ ڈاکٹرز کی مستقل بھرتی بند ہے۔ دور دراز علاقوں میں جہاں مستقل ڈاکٹرز کی کمی ہے وہاں ہسپتال انتظامیہ کو اختیار ہے کہ کنٹریکٹ پر مارکیٹ سے ڈاکٹر بھرتی کریں تاکہ عوام کو بہترین سہولیات مہیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے تمام ملازمین کیساتھ مذاکرات، ان کے تحفظات کی دوری اور اعتمادسازی کو فروغ دینے کیلئے لائزون کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو کہ تمام ملازمین کی اصلاحات بارے میں تحفظات سنیں گی اور ان کے تحفظات کو بطریق احسن دور کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
58471