Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

میری والدہ کو ملنے والی این ڈی ایم اے امدادی چیک سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا۔ ثریا بی بی 

Posted on
شیئر کریں:

میری والدہ کو ملنے والی این ڈی ایم اے امدادی چیک سے میرا کوئی تعلق نہیں تھا۔ ثریا بی بی

چترال (نمائند ہ چترال ٹائمز) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 1اپر چترال سے منتخب ہونے والی رکن صوبائی اسمبلی اور خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی ماں کو بارش کے متاثرین میں شامل کرکے انہیں وزیر اعظم کی ریلیف پروگرام کے تحت معاوضے کا چیک دینے کے بعد سے سوشل میڈیا پر آنے والا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے جوکہ کئی باروضاحتی بیان بھی دے چکی ہے کہ ان کااس معاملے سے کوئی سروکار نہیں تھا اور انہیں بھی چیک دینے کی تقریب کے بعد ہی پتہ چلا تھا۔ سوشل میڈیا میں سخت تنقید کی زد میں آنے کے بعد ثریا بی بی ہنگامی طور پر بونی پہنچ کر کارکنان کے ساتھ طویل نشست کی اور انہیں اپنی صفائی پیش کی اور اپنی والدہ کو ملنے والی چیک یارخون ویلی کے ایک متاثرہ شخص کو دینے کا بھی اعلان کیا،  جس کے بعد اگرچہ کارکنان کی ذیادہ تعداد ان پر تنقید کا سلسلہ بندکردیا ہے لیکن سوشل میڈیا کے فیس بک پلیٹ فارم استعمال کرنے والے عام یوزرز کی طرف سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ اورپارٹی کی ضلعی قیادت کی طرف سے ان کی حمایت میں کوئی موقف سامنے نہ آنے کی وجہ سے معاملہ طول پکڑتی جارہی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86891