Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موڑ کہو یونائٹیڈکےزیراہتمام اسلام آباد میں مقیم چترال کے نوجوانوں کیلئے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد (چترال ٹائمز رپورٹ ) موڑکہو یونائٹیڈ نے اسلام آباد میں مقیم چترال کے نوجوانوں کے لیے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ اس فیسٹیول کا مقصد اسلام آباد میں مقیم چترال کے نوجوانوں کے درمیان کھیلوں کے ذریعے جسمانی، سماجی ترقی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اپس میں بھائی چارگی کو فروغ دینا تھا۔اس ٹورنامنٹ میں پچیس سے زیادہ ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ دنین الیون اور چترال الیون کے درمیاں سیکٹر ایف۔الیون اسلام آباد کے فٹ بال گراونڈ میں کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد دنین الیوں نے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔
ٹورنامنٹ کے اختتا می تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف اسلام اباد کے صدر نعیم خان اور ممبر خیبرپختوانخواہ اسمبلی راوی کمار کے علاو ہ پاکستان تحریک انصاف چترال کے زاہیدہ سنگین اورچترال کے نوجوانوں نے شرکت کی۔
موڑکہو یونائٹیڈ کے عہدیداروں نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مہمانون کو خوش آمدید کیا۔ تینون مہمانوں نے اپنے خطاب میں مو ڑکہو یونائٹیڈ کی جانب سے نوجوانوں کے لیے صحت مندانہ پروگرام کے انعقاد کو بھرپورانداز میں سراہتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے صحت مند سرگرمیوں کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔
اخر میں موڑکہو یونائٹیڈ کے ممبران نے تمام مہمانوں اور فیسٹیول کے شراکاء کا شکریہ ادا کیا۔
islmaabad tournament by chitral mulkhow united 3

islmaabad tournament by chitral mulkhow united 4

islmaabad tournament by chitral mulkhow united 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
19301