Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موڑکہو، جشن آزادی کے حوالے سے پروقارتقریب، کشمیریوں‌کے ساتھ اظہاریکجہتی

Posted on
شیئر کریں:

موڑکھو(نمایندہ چترال ٹائمز)تعمیر سیرت ماڈل کالج وریجون میں جشن ازادی کی تقریب منعقد ہوئی سابق چیرمین یونین کونسل موڑکھو حاجی حسین صدر محفل اورسابق ڈی ای او محکمہ تعلیم مکرم شاہ مہماں خصوصی تھے۔عمائدیں علاقہ کے علاوہ طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد جشن ازادی کی اس تقریب میں شر کت کی۔تقریب کا باقاعدہ اغاز قاری شاہ فہد کے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔اسلامیہ پبلک سکول وریجون کے طالب علم عمیر اقبال نے حمد باری تعالی اور حفضہ قمر نے نعت رسول مقبول پیش کیے۔مقرریں اس دن کے حوالے سے تقریر پیش کی. مقرریں میں حاجی عبدالکبیر، سابق انسپکٹر محمد سلام، حبیب شاہ، امین الرخمن طالب علموں میں طارق جمیل، فہد علی شاہ، زینب دیگر شامل تھے۔ اسٹیج کے فرائیض فضل الہی نے انجام دی۔مہمان خصوصی سابق ڈی ای او مکرم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے منعقدہ پروگرام کی تعریف کی اوربچوں کی صلاحیتوں کو بے حد سراہا۔اخر میں صدر مخفل سابق چیر من یونین کونسل موڑکھوحاجی حسین نے بھی خطاب کیا .یہ تقریب اظہار یک جہتی کشمیر اورملک کی سلامتی استحکام کے خصوصی دعاوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
mulkhow yome azadi taqreb 7

mulkhow yome azadi taqreb 8

 

mulkhow yome azadi taqreb 1

mulkhow yome azadi taqreb 2

mulkhow yome azadi taqreb 5

mulkhow yome azadi taqreb 6

mulkhow yome azadi taqreb 10


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24931