Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موٹرویز، ہائی ویز اور بی آر ٹی پر سفر کرنے والوں کیلئے و یکسینیشن کی آخری تاریخ 31 اکتوبر مقرر

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈائریکٹرمحکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا فہد اکرام قاضی نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے فیصلوں کے مطابق موٹرویز، نیشنل ہائی ویز اور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پر سفر کرنے والوں کے لیے ویکسینیشن کی تکمیل کے لیے آخری تاریخ 31 اکتوبر مقررکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹریز ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز (RTAs) متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (DHOs) کے دفاتر کو ضلع وائز ڈیٹا فراہم کریں گے انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ عملے کو ہدایت کی کہ وہ بس ٹرمینلز اور سٹینڈز کا مکمل ڈیٹا بھی فراہم کریں جبکہ ضلعی ٹیموں کا ڈیٹا متعلقہ ڈی ایچ اوز اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کی ا نہوں نے کہا کہ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے سیکرٹری 15 اکتوبر تک پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام آپریٹرز اور ڈرائیوروں کی ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ پیش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں اور عملے کی ویکسینیشن کا عمل 30 اکتوبر تک مکمل کرنا ہوگا اس سلسلے میں اڈوں،ٹرمینلز، سٹینڈز اور دیگر عوامی مقامات پر بینرز آویزاں کرکے ایک عوامی آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی جس میں واضح طور پر آخری تاریخوں کا ذکر ہوگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
52977