Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مولانا سمیع الحق پرحملہ پاکستان دشمن قوتوں کا شاخصانہ ہے….رضیت با اللہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال( چترال ٹائمز رپورٹ) صدر ھدیہ الھادی پاکستان رضیت بااللہ نے ایک پریس ریلزکے ذریعے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید مولانا سمیع الحق نے ہمیشہ دفاع پاکستا ن کونسل کے پلیٹ فام پر پاکستان مخالف قوتوں کے خلاف بر سر پیکار رہے۔ اور ملک کے اندر شددت پسند ی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے کردار ادا کیا۔
مولانا کی شہادت دراصل افغانستان کے اندر امریکہ ،نیٹو بشمول ہندوستا ن اور اسرائیل کی شکست کا شاخصانہ ہو سکتاہے ۔کیونکہ ان قوتوں کو افغانستا ن کے اندر اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہی، یہی وجہ ہے کہ امیر المجاہدین کو شہید کر دیا گیا۔دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند کرے اور پاکستان مخالف قوتوں کو ہمیشہ کی طرح ناکام کرے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
15286