Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی نیشنل کلائمیٹ فنانس سٹریٹجی تیار، پائیدار فنانس بیورو کا قیام

شیئر کریں:

موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی نیشنل کلائمیٹ فنانس سٹریٹجی تیار، پائیدار فنانس بیورو کا قیام

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وزارت منصوبہ بندی نیموسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے نیشنل کلائمیٹ فنانس سٹریٹجی (این سی ایف ایس)تیار کر لی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے اتوار کو جاری تفصیلات کے مطابق اس سٹریٹجی کا مقصد شعبہ جاتی ترجیحات کی نشاندہی کرنا اور موسمیاتی مالیات کی پیمائش کرنا ہے جبکہ یہ پالیسی پیرس معاہدے کے لیے پاکستان کے عزم کا سنگ بنیاد ہے جس میں نجی شعبے کی شمولیت، بین الاقوامی موسمیاتی مالیات اور کاربن مارکیٹوں کا فائدہ اٹھانا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو موسم/آب و ہوا سے متعلقہ خطرات جیسے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، خشک سالی، گرمی کی لہروں، شدید سردی اور طوفان وغیرہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پائیدار فنانس بیورو موسمیاتی مالیات میں انقلاب لانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ یہ بیورو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کو پائیدار فنانس کی طرف دوبارہ گامزن کرے گا، مالی سال 2023-24 میں 20 فیصد (925 بلین روپے) پی ایس ڈی پی کی نئی اسکیموں کو گرین رکھا گیا ہے جبکہ توقع ہے کہ یہ اقدام رعایتی کلائمیٹ فنڈز کے لیے کوالیفائی کرے گا جس سے پاکستان کی آب و ہوا کے اہداف کو پورا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔عالمی بینک کی 2023 کی رپورٹ کے مطابق ایک اہم اقدام میں پاکستان کو 2023 اور 2030 کے درمیان نظامی لچک حاصل کرنے کے لیے 348 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔ یہ سرمایہ کاری آب و ہوا سے پاک پاکستان کی ترقی کی رفتار کو آگے بڑھانے اور اس کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔ ان اقدام نے ایک کلائمیٹ ریسپانسیو پبلک انویسٹمنٹ فریم ورک کی اہمیت پر بھی زور دیا جو کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد میں آب و ہوا کے تحفظات کو یکجا کرتا ہے جبکہ یہ نقطہ نظر قومی موافقت کے منصوبے اور قومی سطح پر طے شدہ شراکت کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جو موسمیاتی سمارٹ پالیسیوں اور طریقوں کے لیے پاکستان کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔مزید برآں، وزارت منصوبہ بندی کے گرین گروتھ فریم ورک کا مقصد ابھرتی ہوئی گرین ویلیو چینز کو فروغ دینا اور اقتصادی سرگرمیوں کی حمایت کرنا ہے جو ماحولیاتی طور پر پائیدار اور مالی طور پر قابل عمل ہوں۔ یہ فریم ورک جدید ترین عالمی رجحانات اور گرین فنانس اور ٹیکنالوجی کے بہترین طریقوں سے ہم آہنگ ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 13 تا 19 نومبر کے دوران اینٹی بائیو ٹکس سے آگاہی کا ہفتہ منایا جائے گا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے زیر انتظام 13 تا 19 نومبر کے دوران اینٹی بائیو ٹکس سے ا?گاہی کا ہفتہ منایا جائے گا۔اس ہفتہ کو منانے کا بنیادی مقصد عام آدمی میں اینٹی بائیو ٹکس سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا اور غلط استعمال سیانسانی زندگیوں کو لاحق خطرات سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے اس مسئلے کو دنیاکے صحت سے متعلق 10 بڑے مسائل کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں سرکاری اور نجی اداروں کے زیر انتظام مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
81613