Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موجودہ حکومت چترال کی ترقی کیلئے کوشان ہے،چترال کیلئے سب زیادہ فنڈز جاری ہوئے۔وزیرزادہ

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اقیلتی امور  وزیر زادہ نے کہاہے کہ وزیراعلی محمود خان چترال کی پسماندگی کو دور  اور  اسے ترقیافتہ علاقوں کے برابر لانے میں خصوصی دلچسپی لےرہےہیں۔ چترال سے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کو تمام ممبران سے زیادہ فنڈز جاری کئے جو چترالی عوام سے وزیراعلی کی محبت کا اظہار ہے۔

pti chitral golen inaguration 2

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گولین وویلی میں سیلاب سے متاثر ایری گیشن کے متعدد بحالی کے منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر منعقعدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء عبداللطیف اور ضلعی صدر سجاد احمد بھی موجود تھے۔ وزیر زادہ نے کہاکہ چترال میں سیاحت اور مواصلات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے  ۔اور متعدد منصوبوں پر دو ارب سے زیادہ رقم خرچ کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چترال سے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کو دیگر ممبران کے برعکس 13 کروڑ 50لاکھ روپے دئے گئے جبکہ دیگر ممبران کو تین کروڑ پچاس لاکھ دئے گئے یہ وزیراعلی محمود خان کا چترال سے محبت کا اظہار ہے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی بجٹ میں مدارس اور مساجد کے لئے جو فنڈز مختص ہیں انہیں اگر ممبران میں یکساں تقسیم کیا جائے ۔بمشکل 10 لاکھ فی ممبر ملیں گے ۔ جبکہ وزیراعلی نے مجھے اور مولانا ہدیت الرحمان کو ایک ایک کروڑ دیا ہے جس کا میں وزیراعلی کا مشکور ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورحکومت میں ہمارے عوامی نمائندوں نے بحالی کی مد میں تمام محکموں کےلئے صرف 15 کروڑ کا فنڈز لائے جبکہ میں نے صرف قلیل مدت میں 40 کروڑ 70 لاکھ فنڈز جاری کروئے ۔انہوں نے گولین کے عوام سے کہاکہ ان کے تمام جائز مسائل حل کئے جائیں گے۔

pti chitral golen inaguration 3

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عبداللطیف نے کہا ہے کہ چترال مزید خوش کن نعروں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ مخلص قیادت ہی قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔انھوں نے کہاہے کہ یہ ہماری بدقسمتی رہی ہے کہ ہمارے رہنمائوں نے اس قوم کو ہمیشہ اندھیروں میں رکھ کر اسے جان بوجھ کر پسماندہ رکھا جس کاخمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں چترال کے سیاسی مداریوں نے قوم کو جنت میں لے جانے کا نعرہ لگا کر سادہ لوح عوام کو دھوکہ دیا ۔ عوام نے انکا چہرہ اس وقت دیکھا جب یہ لوگ گالم گلوچ اور دھمکیوں پر اتر آئے ۔ ان لگوں کا مقصد صرف یہ ہے کہ خود کا م نہیں کرسکتے اور ہمارے کاموں میں بھی روڑے اٹکارہے ہیں۔

pti chitral golen inaguration 1 1

انہوں نے کہا کہ ہمارےایم پی اے اور ایم این اے کی سوئی تبادلوں اور تعیناتوں پر اٹکی ہوئی ہے ۔اب قوم ان سے پوچھے کہ اس علاقے کی بنیادی مسائل کے لئے کیا آواز اٹھا رہے ہیں ۔اسمبلی میں چترال کے مسائل کی بجائے ٹی ایم اے کا تبادلہ ان کی خواہش پر نہ ہونے پر احتجاج کرسکتے ہیں تو کم از کم چترال کا کوئی مسئلہ اٹھاتے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری استدعا پر ایم پی اے کے فنڈز میں سو گنا اضافہ ہوا ۔کیونکہ فنڈز کسی کو بھی ملے وہ انے گھر نہیں چترالی عوام پر خرچ ہونگے ۔ ہماری نیت صاف ہے انہیں بھی اپنی نیتوں کو ٹھیک کرنا ہوگا ۔قوم مزید نعروں سےدھوکہ نہ دیا جائے ۔یہ قوم اب اس کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔اب قوم کو بھی ٹھنڈے دماغ سے سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گولین ویلی اللہ تعالی کی طرف سے چترال کے لئے ایک تحفہ ہے انشاءاللہ اس ایک علاقے کی وجہ سے پورے چترال کی قسمت بدل سکتی ہے ۔جس کے لئے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتےہوئے ضلعی صدر سجاد نے کہاکہ  گولین کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے قدامات کریں ۔انہوں نے گولین میں ڈسپنسری ۔مسجد کی تعمیر اور ددیگر مطالبات پر کہا کہ وہ ان کی آواز بن کر ان کے حل کے لئے جدوحہد کریں.

IMG 20200601 WA0013 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
36378