Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

منشیات کے مقدمات میں موثر تفتیش اور منشیات فروشان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے حوالے سے لویرچترال میں ایک روزہ سیمنار

شیئر کریں:

منشیات کے مقدمات میں موثر تفتیش اور منشیات فروشان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے حوالے سے لویرچترال میں ایک روزہ سیمنار

 

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ایس۔پی۔انوسٹگیشین آفس لوئر چترال میں منشیات کے مقدمات میں موثر تفتیش اور منشیات فروشان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی نسبت ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی سیمنار میں خصوصی طور پر شرکت کی۔جبکہ عدلیہ کی طرف سے سینئر سول جج چترال محمد حیات , ایس۔پی انوسٹگیشین محمد ستار خان , ڈی۔پی۔پی ایاز زرین, ڈپٹی پبلک پراسیکوٹر محمد افضل تمام ایس۔ایچ۔اوز ,تفتیشی آفسران اور ڈی ایس پی لیگل محسن الملک نے شرکت کی۔
سیمنار میں منشیات کے مقدمات میں جدید سائنسی طریقہ کار کے مطابق تفتیش کرنے ملزمان کو قرار واقعی سزاء دلوانے کی نسبت لیکچرز دی گئی ۔نیز تفتیش میں موجود نقائص اور پیچیدگیوں کو بھی اجاگر کرکے انھیں ختم کرکے تفتیش کو مزید موٴثر بنانے کی نسبت سپیکرز نے اپنے خیالات کا اظہار کئے۔
تفتیشی آفسران نے تفتیشی امور میں درپیش مشکلات سے آگاہ کئے اور سوال و جواب کا ایک سیشین بھی ہوکر سیر حاصل بحث ومباحثہ کی گئی۔سیمنار کے اختتام پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے لہذا منشیات کے خلاف کاروائی اور تفتیش میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جاسکتا ۔اگر منشیات کیسز میں کوئی مسائل درپیش ہوں تو ان سے ہمیں آگاہ کریں ہم پولیس ,عدلیہ اور پراسکیوشین مل بیٹھ کر اسکا حل نکالینگے۔انھوں نے مذید کہا کہ چترال کے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔ اس گھناوے میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزاء دلوانے میں تفتیشی افسران اپنی بہترین صلاحتیوں کو بروکار لائے ۔

chitraltimes sp investigation lower chitral office seminar on drugs 3

chitraltimes sp investigation lower chitral office seminar on drugs 1 chitraltimes sp investigation lower chitral office seminar on drugs 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
78097