Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

منرلز سمٹ، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ معدنیات کے شعبے میں تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے،سعودی نائب وزیر کان کنی

Posted on
شیئر کریں:

منرلز سمٹ، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ معدنیات کے شعبے میں تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے،سعودی نائب وزیر کان کنی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)سعودی عرب کے نائب وزیر کان کنی خالد صالح المظفرنے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، سعودی حکومت پاکستان کے ساتھ معدنیات کے شعبے میں تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان منرلز سمٹ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خالد صالح المظفر نے کہا کہ معدنیات کا شعبہ انسانی وسائل کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، معدنیات میں سرمایہ کاری سے خطے میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ معدنیات کا شعبہ انسانی وسائل کی ترقی اورروزگار کے مواقع پیدا کرے گا، سعودی عرب اس شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا، معدنیات کے شعبہ میں سرمایہ کاری سے خطے میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ 27 لاکھ پاکستانی سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

 

ریکوڈک انتہائی اہم منصوبہ ہے، بلوچستان کے عوام کو 25 فیصد کا شراکت دار بنایا گیا ہے،ڈاکٹر مارک بیسٹو

اسلام آباد(سی ایم لنکس) بیرک بورڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر مارک بیسٹوو نے کہا ہے کہ ریکوڈک انتہائی اہم منصوبہ ہے،معدنی شعبے میں ترقی کی بڑی گنجائش ہے،پاکستان کے عوام 50 فیصد اور بلوچستان کے عوام کو 25 فیصد کا شراکت دار بنایا گیا ہے، موجودہ دور میں مذاکرات کے بغیر تنازعات کا حل ممکن نہیں، کرہ ارض کو محفوظ بنانے کے لئے ترقی پذیر معیشتوں کو ترقی دینااور غربت کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ منگل کو پاکستان منرل سمٹ (ڈسٹ ٹو ڈویلپمنٹ)سے خطاب کرتیہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کا قیام خوش آئند ہے۔سرمایہ کاری سے حکومتی محصولات میں اضافہ ہو تا ہیاور سرمایہ کاری سے ہی منافع کمایا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ریکو ڈک کا معاہدہ حقیقی شراکتداری پر مبنی ہے اور ہماری خواہش ہے کہ میزبان ممالک کیعوام کے ساتھ شراکتداری کریں۔ موجودہ دجدید دور میں مذاکرات کے بغیر تنازعات کاحل ممکن نہیں۔ اس بات کی خوشی ہے ریکوڈک معاہدہ میں 50 فیصد پاکستان کے عوام کا ہے اور اس میں سے 25 فیصد حصہ بلوچستان کے عوام کو دیا گیاہے۔کان کنی کی تاریخ میں پہلی بار ایسا معاہدہ ہوا ہے۔ ریکوڈک پاکستان کے لئے ایک انتہائی اہم منصوبہ اور مستقبل میں بلوچستان کے طلبا کو اس طرح کے منصوبوں کے لیڈرز کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معدنی شعبے کی ہر دھات سٹریٹجک اہمیت رکھتی ہے۔ گرین انرجی بھی اہم ہے۔ ہم اس کرہ ارض کو اگر محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو دنیا کی ترقی پذیر معیشتو ں کو ترقی دینا ہو گی اور غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔اس وقت دنیا میں صنعتی شعبہ کی ترقی کو اہمیت دی جا رہی ہے اور سعودی عرب اس سلسلہ میں بہت آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ معدنی شعبے میں ترقی کی بڑی گنجائش ہے اور پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے، ان سے استفادے کیلئے کی جانے کوششیں خوش آئند ہیں۔

 

پاکستان منرل سمٹ میں بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی سند ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان منرل سمٹ میں بیرک گولڈ سمیت دیگر بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی سند ہے، پورا پاکستان خصوصاً بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہیں، ان قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، ریکو ڈیک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو بیرک گولڈ کمپنی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک برسٹوو کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بیرک گولڈ کے وفد نے ریکوڈیک منصوبے پر سرمایہ کاری میں حکومت پاکستان کے حصے کی پاکستانی روپوں میں ادائیگی پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں مارک برسٹوو نے وزیراعظم کو ریکو ڈیک میں جاری ترقیاتی کام پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

 

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان منرل سمٹ میں بیرک گولڈ سمیت دیگر بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی سند ہے، منرل سمٹ کی کامیابی اور پاکستان میں بیرک گولڈ جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کے اعتماد کی بحالی سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے اجراء سے ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان خصوصاً بلوچستان معدنیات سے مالا مال ہیں، ان قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریکو ڈیک منصوبہ بلوچستان اور علاقے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا، اس منصوبے سے صوبے کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منصوبے پر عملدرآمد کے لئے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ریکو ڈیک میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی کا قیام کیا گیا ہے جو بلوچستان کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر ممکنہ اقدامات کی نشاندہی کرتی ہے، کمیٹی میں شامل مقامی عمائدین مقامی لوگوں کی ترقی کیلئے منصوبوں کی نشاندہی خود کرتے ہیں، ریکوڈیک منصوبے میں بلوچستان بالخصوص باصلاحیت مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کی سرمایہ کاری میں سے علاقے کی ترقی پر بھی خطیر رقم خرچ کی جا ئے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریکو ڈیک منصوبے کے حوالے سے حالیہ معاہدہ دونوں فریقین کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ اس موقع پر وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک، وزیراعظم کے معاونین خصوصی جہانزیب خان، طارق باجوہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77417