Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال اورملاکنڈ ڈویژن میں قومی پرچم سرنگوں رہا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) پاکستان اور خیبرپختونخوا کے دوسرے علاقوں کی طرح ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع بشمول چترال پیر کو قومی و سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رہا اور نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ مساجد میں دہشتگردی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا گیا ڈویژن کے آٹھوں اضلاع کے انتظامی دفاتر، عدالتوں، تھانوں، سکول و کالجز، ہسپتالوں اور دیگر سرکاری عمارات پر قومی جھنڈا ہاف ماسٹ لہرایا گیا جبکہ شہداء و زخمیوں اور انکے اہل خاندان سے اظہار یکجہتی کیلئے تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا واضح رہے کہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے فیصلے پر ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع بشمول باجوڑ کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں ہونے والی انسانیت سوز دہشت گردی میں شہداء و زخمیوں اور انکے اہل خاندان سے اظہار یکجہتی کیلئے پیر کو قومی پرچم سرنگوں رکھیں کمشنر ملاکنڈ کی ہدایت پر ڈویژن کے آٹھوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے فوری عملدرآمد کرتے ہوئے متعلقہ تمام محکموں اور اداروں کو احکامات جاری کر دئیے لہذٰا پیر کو ڈویژن بھر میں انتظامی دفاتر، کچہریوں، تعلیمی اداروں، طبی مراکز، تھانوں اور دیگر سرکاری عمارات پر قومی پرچم دن بھر سرنگوں رہا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
20049