Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک میں لاپتہ افراد کی تعداد سامنے آگئی، مجموعی تعداد 9893 ہو گئی ہے

Posted on
شیئر کریں:

ملک میں لاپتہ افراد کی تعداد سامنے آگئی، مجموعی تعداد 9893 ہو گئی ہے

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ )لاپتہ افراد کمیشن نے اپنی پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہے۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں لاپتہ افراد کی تعداد میں 157 افراد کا اضافہ ہوا جس کے بعد لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 9736 سے بڑھ کر 9893 ہو گئی ہے۔لاپتہ افراد کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 31 جولائی تک لاپتہ افراد کے مجموعی طور پر 7616 مقدمات نمٹائے گئے اور 2277 مقدمات زیر التوا ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رواں سال اب تک جبری گمشدگیوں کے 690 کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 615 مقدمات نمٹائے گئے۔

 

وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل کا افتتاح کردیا۔اس سلسلہ میں جمعرات کو یہاں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم، یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ڈیجیٹل پلیٹ فارم پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی ترقی کے وڑن کے تحت نوجوانوں کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے تعلیم کی بین الاقوامی معیار کی سہولیات، روزگار، دیگر تعمیراتی سرگرمیوں اور ماحولیات کے حوالے سے آسان رسائی فراہم کرے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77513