Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک میں تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ مون سون بارش کی پیشگوئی

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق مون سون ہواوٗں کا کم دباوٗ خلیج بنگال کے شمال مغرب اور اسکے ملحقہ علاقوں میں بن چکا ہےجس کا مغربی سمت جانے کا امکان ہے اور جمعرات تک راجھستان(انڈیا) تک داخل ہو گا۔زیادہ شدت کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کے شمالی علاقوں میں منگل(شا م/رات) سے داخل ہونگی جن کا بدھ کے دوران شدت میں اضافے کا امکان ہےجبکہ بدھ کے دوران مغربی ہواوٰں اور مون سون ہواوٰں کے ٹکراوٰ کا امکان۔جس کے زیر اثر:

آج (شام/ْرات) سے ہفتہ کے دوران خیبر پختنونحوا، بالائی پنجاب ( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈویژن) ،اسلام آبا د ، گلگت بلتستان،اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق بدھ سے جمعرات کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، راولپنڈی ، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

جمعرات سے جمعہ کے دوران میر پورخا ص ، ٹھٹھہ ڈویژن میں کہیں کہیں پر درمیانی شدت کی موسلادھار بارش کا امکان ہے،جبکہ حیدرآباد، کراچی، ڈویژن میں درمیانی/ہلکی شدت کی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

بدھ(شام/رات) سے جمعہ کے دوران وسطی /جنوبی پنجاب ( ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن ) میں کہیں کہیں، جبکہ سکھر، لاڑکانہ، ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بدھ سے جمعرات کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اسلام آباد اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں /برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

بدھ سے جمعرات کے دوران پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔

تیز بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن،گلگلت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے .

اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
24925