Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک بھر میں مردم شماری معاونت مراکز قائم کردیئے گئے

Posted on
شیئر کریں:

ملک بھر میں مردم شماری معاونت مراکز قائم کردیئے گئے

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)ادارہ شماریات پاکستان نے ملک بھر میں تحصیل سطح پر مردم شماری معاونت مراکز قائم کردیئے۔وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر تمام صوبوں میں مردم شماری کے حوالے سے تحفظات کو دور کرنے کیلئے مجموعی طور پر 495 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔عوام مردم شماری کے حوالے سے کسی قسم کی شکایات کے ازالے کیلئے ٹول فری نمبر 57574-0800 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ 9827 پر ایس ایم ایس بھی کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ میں مردم شماری پر ایم کیو ایم پاکستان اپنے تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔

 

سہیل علی خان نے سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)انفارمیشن گروپ کے سینئر آفیسر سہیل علی خان نیسیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔پیر کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات سہیل علی خان نے وفاقی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔چارج سنبھالنے پر وزارت کے دیگر افسران نے انکا استقبال کیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73180