Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک بھر میں آج سے مون سون کے نئے اسپیل کی پیش گوئی

Posted on
شیئر کریں:

ملک بھر میں آج سے مون سون کے نئے اسپیل کی پیش گوئی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)ملک بھر میں آج سے مون سون کے نئے اسپیل کا آغاز ہو رہا ہے، جس کا 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔موسم بدلتے ہی اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں مون سون کے نئے اسپیل سے متعلق پیش گوئی کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 13 سے17 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو ن خوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔ ان علاقوں میں سیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی درخواست کی جاتی ہے۔شیری رحمٰن نے کہا کہ آندھی، گرج چمک اور شدید بار شوں کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر جیسے کہ بجلی کے کھمبے، سولر پینل، کچے مکانات وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

 

فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف کیس سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(سی ایم لنکس) فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کردیا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت 18 جولائی کو کرے گا۔واضح رہے کہ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس پر فیصلے تک آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت مقدمات سننے سے معذرت کی تھی اور جسٹس سردار طارق مسعود نے بھی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اس مؤقف کی تائید کی تھی۔جسٹس منصور علی شاہ وفاقی حکومت کے اعتراض کے بعد بینچ سے الگ ہو گئے تھے۔فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ اور اعتزاز احسن سمیت 4 درخواست گزاروں نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
76648