Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملکی پارلیمانی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم، 4 دن میں 54 بل منظور

Posted on
شیئر کریں:

ملکی پارلیمانی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم، 4 دن میں 54 بل منظور

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)ملکی پارلیمانی تاریخ میں تیز ترین قانون سازی کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ حکومت نے 4 دن میں 54 بل منظور کروا لیے۔وفاقی حکومت نے پارلیمانی تاریخ میں قانون سازی کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کرلی اور قومی اسمبلی سے 4 دنوں میں 54بلز منظور کرا لیے۔قومی اسمبلی سے منظور 54بلز میں سے 35نجی یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز اختلاف کے بعد ضمنی ایجنڈے کے تحت آج پھر 7 بل قومی اسمبلی سے منظور کرائے ہیں۔

صدر مملکت نے قانون ِ شہادت (ترمیمی) بل 2023 اور نشہ آورمواد کے کنٹرول کے (ترمیمی) بل، 2023 ء کی منظوری دی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قانون ِ شہادت (ترمیمی) بل 2023 اور نشہ آورمواد کے کنٹرول کے (ترمیمی) بل، 2023 ء کی منظوری دی۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق قانون ِ شہادت (ترمیمی) بل 2023کا مقصد قانونِ شہادت 1984 ء میں ترمیم کرنا ہے۔ نشہ آورمواد کے کنٹرول کے (ترمیمی) بل، 2023 ء کا مقصد نشہ آور مواد کے کنٹرول کے ایکٹ، 1997 ء میں ترمیم کرنا ہے۔صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کامسٹیک نوبیل فیسٹیول کے انتظامی وفدکی ملاقات

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کامسٹیک نوبیل فیسٹیول کے انتظامی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرزہان کسٹافن بھی موجود تھے۔انتظامی کمیٹی نے صدر مملکت کو قازقستان میں نوبیل فیسٹیول کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بریفنگ دی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ نوبیل فیسٹیول کا مقصد ہر ایک کی تعلیم اور سائنس تک رسائی آسان بنانا ہے، نوبیل فیسٹیول میں نوبیل انعام یافتہ افراد، سائنسدان اور اور عالمی اداروں کے نمائندے شرکت کرتے ہیں۔صدر مملکت نے اسلامی ممالک کے مابین سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر قازقستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، پاکستان اور قازقستان کے مابین براہ راست فضائی روابط کا قیام خوش آئند ہے۔ صدر مملکت نے سائنس اورٹیکنالوجی کے میدان میں اسلامی ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کیلئے کامسٹیک کی کوششوں کو سراہا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77468