Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ ڈویژن کے فلورملوں‌کو سرکاری کوٹہ سسٹم پردی جانے والی رعائتی گندم حوالے اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )‌ خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی کی زیر صدارت ملاکنڈ ڈویڑن کی فلور ملوں کو گورنمنٹ گندم کوٹہ سسٹم کے تحت دی جانے والی رعایتی گندم اور آٹے کی صورت حال کے حوالے سے اجلاس بدھ کے روز پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری خوراک نثار احمد، ڈائریکٹر خوراک زبیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ جلیل خان اور متعلقہ اضلاع کے فوڈ کنٹرولرز نے شرکت کی۔ وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی نے ہدایات کی کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اپنے اپنے اضلاع میں فلور ملز کو سرکاری کوٹے کے گرائنڈنگ پر کڑی نظر رکھیں۔ فلور ملوں کے دورے کریں انکے بجلی کے اخراجات اور بلوں کو محکمہ خوراک کے مرتب کردہ طریقہ کار کے مطابق گندم کوٹے کے ساتھ موازنہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر فلور ملز کے بجلی اخراجات اور گندم کوٹے میں مطابقت نہیں تو ایسی فلور ملز کو فوری نوٹس جاری کریں اور تسلی بخش جواب نہ ملنے پر انکا کوٹہ فوری طور پر منسوخ کریں۔ اس موقع پر مالاکنڈ ڈویڑن کے اضلاع سوات، بونیر، شانگلہ، دیر اپر اور دیر لوئر کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز نے اجلاس کو اپنے اضلاع میں فلور ملز کو سرکاری کوٹے اور بجلی اخراجات کے حوالے سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مالاکنڈ ڈویڑن میں تمام فلور ملوں محکمہ خوراک کے طریقہ کار کے مطابق سرکاری کوٹہ کی گرائنڈنگ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت گندم پر سبسڈی اس لیے فلور ملوں کو جاری کرتی ہے کہ عوام کو مقررہ قیمت پر وافر مقدار میں آٹا مارکیٹ میں مہیا ہو۔ وزیر خوراک نے اچھی کارکردگی دیکھانے والے افسران کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت جو گندم فلور ملوں کو دیتی ہے وہ عوام کی امانت ہے اور گندم کے ایک ایک دانے کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
31902