Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے انکم ٹیکس نوٹسز بلاجواز ہے۔عنایت اللہ نے اسمبلی میں قراردادجمع کرادی

شیئر کریں:

ٹیکس فری زون ملاکنڈڈویژن کے ٹھیکداروں کو انکم ٹیکس نوٹس ارسال کرنے کا معاملہ صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچ گیا۔

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرعنایت اللہ خان نے قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) سابق سینئر صوبائی وزیر اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے بدھ کےروز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گئے قراردادمیں موقف اپنایا ھے کہ ضلع دیر بالا،دیر پائین، چترال،سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ٹھیکداروں کو حال ہی میں FBRکی جانب سے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر Unit3مردان کے زریعے سے انکم ٹیکس کے نوٹسزز ارسال کئے گئے ہیں جس سے ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ٹھیکداروں میں تشویش کی لہر پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا ھے کہ ملاکنڈ ڈویژن صوبے کا ایک پسماندہ ڈویژن ہے جس کو حکومت نے ابتداء سے ہی ٹیکس فری زون ڈیکلیئر کیا ہے۔

انکم ٹیکس آرڈیننس2001ء کے دوسرے شیڈول کے حصہ چہارم کے شق109اور شق 110کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کے شہریوں کوریلیف حاصل ہے جبکہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن153کے دفعہ 10کے رو سے کٹوتی اور ودہولڈنگ ٹیکسز سے بھی مستثنی ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ھے کہ یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ اس انتہائی اہم مسلے سے متعلق وزیر قانون اصل حقائق سے ایوان کو آگاہ کریں اور یہ ایوان وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہFBRکی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ٹھیکداروں کو انکم ٹیکس سے متعلق ارسال کردہ نوٹسزز سے پائی جانی والی تشویش کافوری ازالہ کیا جائے۔

Malakand tax free zone inayatullah

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
44241