Chitral Times

Jun 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ میں ٹیکس نفاذ کے مسئلہ پر وفاق سے بات کروں گا،اس مسئلے کو مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کے خواہشات کے مطابق حل کرنیکی کوشش کریں گے،۔گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ملاکنڈڈویژن کے عمائدین سے خطاب

شیئر کریں:

ملاکنڈ میں ٹیکس نفاذ کے مسئلہ پر وفاق سے بات کروں گا،اس مسئلے کو مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کے خواہشات کے مطابق حل کرنیکی کوشش کریں گے،۔گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ملاکنڈڈویژن کے عمائدین سے خطاب

ملاکنڈ ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کو ایک پھر گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دیتا ہوں اور اگر وہ عار محسوس کرتے ہیں تو میں وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کو تیار ہوں، صوبے کے حقوق کے لئے وزیر اعلٰی کے ساتھ ہر وقت ملنے کو تیار ہوں، کوئی بھی مسئلہ یا بات غیر مہذبانہ انداز کے بجائے دلیل کی بنیاد پر کرنی چاہیے، وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز مالاکنڈ درگئی کے دورہ کے دوران درگئ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر عمائدین نے ملاکنڈ میں ٹیکسز لگانے کے حوالے سے گورنر فیصل کریم کنڈی کو عوامی تحفظات سے آگاہ کیا. سیاسی جماعتوں کے قائدین، تاجر برادری، صنعت کاروں سمیت مختلف طبقہ جات کے نمائندے بھی شریک تھے. عوامی اجتماع سے پیپلز پارٹی کےصوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ سمیت سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان، ، مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر ایصال خان، جماعت اسلامی کے چترال سےسابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، تاجر برادری کے ڈویژنل صدر عبدالرحیم خان، صنعتکار سرتاج خان،انجمن تحفظ حقوق شاہ راز خان، جمعیت علماء اسلام کےصوبائی نائب امیرمفتی فضل غفور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے مرکزی نائب صدر مظفر سید، میاں سید لائق باچا ،محمد یونس،باجوڑ کےسابق ایم این اے اخونزادہ چٹان اور حاجی شاکراللہ نے بھی خطاب کیا. گورنر نے کہا کہ صوبے کا مقدمہ متعلقہ فورم پر لڑنا چاہتے ہیں. صوبائی حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور میرے ساتھ ملکر صوبے کا مقدمہ لڑیں. انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس تمام سیاسی جماعتوں کا گھر ہے، سیاسی مقابلے الیکشن میں کریں گے اب وقت کارکردگی کا ہے، گورنر راج نہیں لگائیں گے پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے. انہوں نے کہا کہ وفاق کو مشورہ دیا ہے کہ بجلی کی تینوں کمپنیاں صوبے کے حوالے کی جانی چاہئیں، صوبائی حکومت اس کے نفع نقصان کی خود ذمہ دار ہو گی. اس طرح بجلی کے بٹن پر قبضہ کی نوبت بھی نہیں آئی گی. گورنر نے کہا کہ ٹیکس استثنی ذوالفقار علی بھٹو شہید کا تحفہ تھا.ملاکنڈ میں ٹیکس نفاذ کے مسئلہ پر وفاق سے کروں گا،اس مسئلے کو مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کے خواہشات کے مطابق حل کرنیکی کوشش کریں گے، ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کا بار بار احتجاج کرناحل نہیں بلکہ مستقل حل نکالنا پڑیگا. گورنر نے کہا کہ عوامی گورنر ہوں گلی گلی جانے کو تیار ہوں کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
89067