Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ اورسوات یونیورسٹی کے زیراہتمام بی اے، بی ایس سی ضمنی امتحانات کے شیڈول جاری

Posted on
شیئر کریں:

چکدرہ (چترال ٹائمزرپورٹ‌) ملاکنڈ یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے۔ بی ایس سی کے ضمنی امتحانات 2019 ،20نومبر 2019 سے شروع ہوں گے اس سلسلے میں تمام پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدواروں کی رول نمبر سلپ ان کے مستقل پتوں پر یکم نومبر 2019 کو بھیج دی گئی ہیں اس لیے تمام پرائیویٹ اور لیٹ کالج امیدواروں کو اس ضمن میں اپنی قریبی پوسٹ آفسز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں رولنمبرز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں جو امید واروں کے نام ان کے والد کے نام یا رجسٹریشن نمبر سے تلاش کیے جاسکتے ہیں تاہم اگر کسی امیدوار کو 13 نومبر 2019 تک اپنی رولنمبر سلپ موصول نہ ہو تووہ یونیورسٹی سے ایام کار اور اوقات کار کے دوران رابطہ کر سکتا ہے۔ اس سلسلے میں اصلی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کی اپنے ساتھ موجودگی لازمی ہوگی۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات ملاکنڈ یونیورسٹی کی جانب سے ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔
…………………….
.
دریں اثنا یونیورسٹی آف سوات نے بی اے۔ بی ایس سی (پارٹ ون اور ٹو) ضمنی امتحانات 2019 کے لئے درخواستیں مقررہ امتحانی داخلہ فارموں پر طلب کرلی ہے مذکورہ امتحانی داخلہ فارم تمام ملحقہ کالجوں ضلع سوات شانگلہ اور بونیر میں واقع نیشنل بینک اورایچ بی ایل کی تمام برانچوں میں مفت دستیاب ہیں اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں مذکورہ امتحانات کے لیے امتحان داخلہ فارم اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحانات کے لیے امتحانی داخلہ فارم بغیر لیٹ فیس کے ساتھ 15 نومبر 2019 لیٹ فیس کے ساتھ 22نومبر دگنی فیس کے ساتھ 21نومبر اورتین گنا فیس کے ساتھ 6 دسمبر 2019 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ مذکورہ مقررہ تاریخوں کے بعد کسی امتحانی داخلہ فارم پر غور نہیں کیا جائے گا جبکہ منی آرڈر یا مقررہ رقم سے کم جمع کرائی گئی فیس قبول نہیں کی جائے گی۔
۔۔۔۔
۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
28447