Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

معروف عالم دین وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے محافظ بیت الاطفال کیلئےعطیہ

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے ممتاز علمی وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے محافظ بیت الاطفال چترال کیلیے عطیہ کردہ مبلغ دو لاکھ روپے کا چیک شاہی خطیب چترال مولانا خلیق الزمان نے جمعہ کے روزادارہ ہذا کےروح رواں مولانا عمادالدین کے حوالہ کیا. ادارہ کے ذمہ داروں‌نے قاری فیض‌اللہ چترالی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی سرپرستی آئندہ بھی ہمارے ساتھ رہیگی. شاہی خطیب نے چترال میں‌اپنی نوعیت کا پہلاادارہ چلانے اوربے سہارابچوں‌کا سہارا بننے پر محافظ بیت الاطفال کے تمام منتظمین کی کاوشوں‌کو سراہا. اوراپنی و قاری فیض اللہ چترال کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی .

یاد رہے کہ محافظ بیت الاطفال چترال واقع دنین چند نو جوانوں کی طرف سے قائم کردہ ایک ادارہ ہے جہاں یتیم اور بے سہارہ بچے رہائش پزیر ہیں جہاں ان بچوں کو گھر جیسا ماحول میسر ہے اور انکی مکمل تعلیم اور علاج معالجہ اور کفالت اعلی طریقے سے کی جاتی ہے اور یہ ادارہ مخیر حضرات کے تعاون سے جاری ہے اور حال ہی میں ایک چکورم زمین پر ایک پانج منزلہ عمارت کی تعمیر جاری ہے جسمیں اہل خیر بھر پور تعاون فرماکر اپنے لئے زریعہ آخرت بناسکتے ہیں.
mohafiz baitul atfal chitral


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
22596