Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

معروف بینکر امیرولی مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے، ان کے اعزازمیں الوداعی پارٹی کا اہتمام

شیئر کریں:

معروف بینکر امیرولی مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے، ان کے اعزازمیں الوداعی پارٹی کا اہتمام

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) منیجر فنانشل لٹریسی پروگرام دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ امیرولی خان مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے ۔ ان کے اعزاز میں گزشتہ دن ایریا آفس چترال میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں بینکنگ سیکٹر کے علاوہ مختلف مکاتب فکرنے شرکت کی۔ تقریب میں بینک کیلئے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا ۔


یادرہے کہ امیر والی کا تعلق مستوج خاص سے ہے ۔ ان کا شمار دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک کے ابتدا کرنے والوں ( Pioneers) میں ہوتا ہے ۔ وہ اُن چند افراد میں شامل ہے جنھوں نے مائیکرو فنانس بینک کاعلاقے میں پہلی دفعہ آغاز کیا، ترقی دی اور بہت ہی قلیل عرصے میں ایک چھوٹے کاروباری افراد کو قرضہ کی فراہمی کیلئے شروع کیا جانے والا بینک آج ملک کے بڑے بینکوں کے صف میں نام کمانے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔


امیر ولی اس سے پہلے اے۔کے۔آر۔ ایس ۔پی میں ریجنل منیجرکریڈیٹ اینڈ سوینگ تعینات تھے۔ جب 2002 میں کریڈٹ اینڈ سیونگ پروگرام فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ میں تبدیل ہوا تو وہ برانچ منیجر بن گیا۔ جبکہ ملازمت کا ابتدا چترال ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے بطور اکاونٹ آفیسر کے کیا تھا۔


دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک میں وہ مختلف عہدوں پر فائز رہے ، ایریا منیجرچترال سے ترقی پاکر اسلام آباد روالپنڈی میں تعینات رہے ۔ بطور ریجنل منیجر پنجاب ، کے پی کے اور آزاد کشمیر میں خدمات سرانجام دی۔2018میں انھیں ملک بھر میں فنانشل لٹریسی پروگرام کی سرگرمیوں کو دیکھنے کے لیے منیجر فنانشل لٹریسی پروگرام کے عہدے پر ترقی ملی تھی۔ گزشتہ دن مدت ملازمت مکمل کرکے وہ سبکدوش ہوگئے ہیں۔

chitraltimes amir wali fmbf regional manager retirement farewell
chitraltimes amir wali fmbf regional manager retirement farewell2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57404