Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر زادہ  کا دورہ بونی  بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ ۔پی پی پی/ پی ایم ایل این

شیئر کریں:

معاون خصوصی وزیر زادہ  کا دورہ بونی  بلدیاتی انتخابات پراثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ ۔پی پی پی/پی ایم ایل این اپر چترال

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے صدر اور نامزد امیدوار تحصیل چیرمین شپ مستوج امیراللہ اور پاکستان مسلم لیگ نواز اپرچترال کے جنرل سکریٹری پرنس سلطان الملک نے مشترکہ اخباری بیان میں معاون خصوصی وزیر اعلی وزیرزدہ کامبینہ دورہ بونی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے مطالبہ کیاہے۔مشترکہ پریس ریلیز اور قرارداد کے ذریعے اپیل کی ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کی انتخابی مہم اپر چترال میں انتہائی پرامن ماحول میں باہمی رواداری کے ساتھ جاری ہے۔پارٹی امیدواراں اور آزاد امیدوار پر امن،پر سکون ماحول میں عوامی رابطہ مہم شروغ کیے ہوئے ہیں۔اس میں وزیر زادہ کا بونی آنابے وقت اور بے محل ہے۔اگر واقعی 9مارچ کو وزیر زادہ بونی آتے ہیں تو اس کے منفی اثرات مرتب ہونے کا حدشہ ہے جو کہ بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے اوروقت سے پہلے دھاندلی کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوشش تصور کی جائے گی ۔انحوں نے کہا کہ وزیرزادہ کی آمد سے علاقہ میں پرامن انتخابی ماحول داغدار ہونے کا حدشہ ہے لہذا متعلقہ زمہ دار ادروں سے نوٹس لینے کی اپیل کی جاتی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59173