Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا وزیرزادہ کا اپر چترال کا مختصر دورہ

شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز)معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا وزیر زادہ آج مختصر دورے پر بونی پہنچے اور موجودہ صورت حال کا مختصر جائزہ لیا اس سے پہلے انھوں نے مژگول ملکھو سے ہوتے ہوئے قرنطینہ مرکز خاندان بونی کا دورے کرکے حالات سے اگاہی حاصل کی اور قرنطینہ مرکز میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ بونی میں پارٹی کارکنوں کی موجودگی میں انھوں نے کہا کہ اگر چہ قرنطینہ مرکز میں موجود چند افراد سہولیات کے بارے تحفظات کا اظہار کیا تا ہم میں بذاتِ خود اپر چترال کی انتظامیہ کے انتظامات سے مطمین ہوا کہ انہوں نے دستیاب وسائل کی بنیاد پر جو کچھ سہولیات مرکز میں دئیے ہیں وہ تسلی بخش ہیں۔ موجودہ حالات میں اس سے بہتر سہولت دینے کی تواقع نہیں کی جا سکتی کیونکہ تواقع سے زیادہ لوگ روزانہ کی بنیاد پر اپر چترال پہنچ رہے ہیں۔ اور انتظامیہ حفظِ ما تقدم کے طور پر انہیں مرکز میں رکھی رہی ہے
انھوں نے کہا کہ اس وباء کا واحد حل اختیاط ہی ہے اور اختیاط سے اس کا علاج ممکن ہے۔لہذا عوام کو چاہیے کہ علاج اور الات پر بھروسہ کرنے کے بجائے حکومت کے وضع کردہ اختیاطی تدابی

wazir zada upper chitral visit 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
33775