Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مطالعہ قرآن نصاب کا حصہ ہے اوررہیگا،جھوٹاپروپیگنڈاافسوسناک ہے..ضیاء اللہ بنگش

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق خان کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر افسوس کا اظہار کیاہے اور من گھڑت الزامات کی تردیدکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی مقاصد کے لیے عوام کو گمراہ کرنے کے لیے دین کا غلط استعمال کرنا اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنا افسوس ناک ہے۔ ایک دفعہ پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ چونکہ اس مرتبہ آٹھویں کا امتحان بورڈ کا ہو گا اور پرائیوٹ سکولوں میں مطالعہ قرآن نہیں پڑھایا گیا تو آٹھویں کا امتحان جو 2020 میں منعقد ہوگا اس میں مطالعہ قرآن کا صرف پرچہ نہیں لیا جائے گا، مزید یہ کہ مطالعہ قرآن نصاب کا حصہ ہے اور رہے گا۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر کے غلط پروپیگنڈا کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اتنے بڑے عہدے پر ہو کر بھی عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جونہایت ہی افسوسناک ہے۔جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر کوئی بھی الزام لگانے سے پہلے نوٹیفیکیشن غور سے پڑھیں۔ نوٹیفیکیشن میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ صرف 2020 کے امتحان میں پرچہ نہیں ہو گا۔ مطالعہ قرآن ہمارے سکیم آف سٹڈی میں شامل ہے اور رہے گا۔ امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا، عوام اور میڈیا کے نمائندے کسی بھی وقت آ کر محکمہ تعلیم سے معلومات لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا کے نمائندوں کو محکمہ تعلیم کی بھی سکیم آف سٹڈی اور متعلقہ نوٹیفیکیشن فراہم کر رہے ہیں جس میں سب واضح لکھا گیاہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
27880