Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مشیر تعلیم کا بورڈ امتحانات میں نقل، غیر قانونی مائیگریشن اورگھوسٹ سکولزکی روک تھام کے لیےاقدامات

شیئر کریں:

مشیر تعلیم کا بورڈ امتحانات میں نقل، غیر قانونی مائیگریشن اور گھوسٹ سکولز کی روک تھام کے لیے دبنگ اقدامات

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ابتدائی اور ثانوی تعلیم رحمت سلام خٹک کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی لائیزان کمیٹی کا اعلی سطح پہلا اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں عبدالاکرم ایڈیشنل سیکرٹری (جنرل)، شیخ فخر عالم کمیونیکیشن سپیشلسٹ محکمہ تعلیم، تمام چیئرمین بورڈز، تنزیلہ صباحت ایم ڈی پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی اورڈائریکٹر تعلیمات نے بھی شرکت کی،اجلاس میں گھوسٹ پرائیویٹ سکولوں کے خاتمے،غیر قانونی داخلے اور اندراج، غیر رجسٹرڈ اسکول اور غیر قانونی اشاعت، تمام بے ضابطگیوں کو روکنے اور شفاف اور منصفانہ نظام تعلیم کی تشکیل ٹھوس اقدامات کے لئے ہدایات جاری کی گئیں اور کئی دیگر اہم مسائل کے حوالے سے بھی ٹھوس فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک کا کہنا تھا کہ میری طرف سے معیاری تعلیم کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ اور رعایت نہیں کی جائے گی۔ ان فیصلوں پر عمل درآمد اور مستقبل کی حکمت عملی وضع کرنے کے لیے ہر ماہ فالو اپ میٹنگز منعقد کی جائیں گی۔

chitraltimes kp ese meeting2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77638