Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج کے عوام کوبھی وزیراعظم کے کم لاگت ہاوسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے۔مشترکہ قرارداد

شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج، لاسپور اوریارخون ویلی کے عوام نے مرکزی وصوبائی حکومتوں سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے کم آمدنی والے غریب طبقے کے لئے Low Cost Housing Schemeکا اعلان کر دیا گیا ہے۔ضلع چترال کے غریب عوام وزیر اعظم کی اس سکیم کو سراہتے ہیں۔مگرافسوس کا مقام ہے کہ یہاں کے عوام اس سہولت سے فائدہ نہیں اُٹھاسکتے کیونکہ ہمارے علاقے میں صرف نیشنل آف پاکستان اور FMFBکے برانچز موجو د ہیں۔ مگرمذکورہ برانچز کو قرضہ جاری کرنے کی سہولت نہیں دی گئی ہے۔ جبکہ با قی کسی بھی بنک کا برانچ علاقے میں موجود نہیں ہے۔

اپنے مشترکہ ایک قرارداد میں انھوں نے کہا ہے کہ مستوج اپر چترال انتہائی پسماندہ، دور افتاد ہ اور وسیع و عریض ہونے اور کم وبیش ایک لاکھ آباد ی ہونے کے باؤجود ہمارے علاقے کو نظر انداز کرناعلاقے کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ علاقے کے لوگوں کے لئے یارخون اور لاسپور سے بونی یا لوئر چترال جا کر قرض حاصل کرنا نہایت مشکل ہے۔مزید یہ کہ لوئر چترال میں کئی دوسرے بنکوں کو بھی Low Cost Housing Schemeقرض جاری کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔لیکن ہمارے علاقے کی واحد برانچ کو اختیار نہ دے کر لوگوں کو اس سہولت سے محروم رکھنا وزیر اعظم پاکستان کے وژن کی خلاف ورزی ہے۔


علاقے کے عوام نے وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ وہ اپنا بہترین کردار ادا کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے نیشنل بنک آف پاکستان مستوج برانچ کو Low Cost Housing Loanجاری کرنے والے بنکوں کی فہرست میں شامل کرکے علاقے کے عوام کو اس اسکیم سے فائدہ اُٹھانے کا موقع فراہم کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44102