Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج: دریائے یارخون میں اونچے درجے کا سیلاب ، کھوز اور دیوان گول کا رابطہ سڑک دریا برد

Posted on
شیئر کریں:

مستوج: دریائے یارخون میں اونچے درجے کا سیلاب ، کھوز اور دیوان گول کا رابطہ سڑک دریا برد

مستوج ( نمایندہ چترال ٹایمز ) مستوج کی نواحی گاوں کہوژ اور دیوانگول کے کئی دیہات کو زمینی طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر مستوچ اور پاکستان کے دوسرے علاقوں سے ملانے والی واحد سڑک دریاۓ یارخون کی کٹائی سے مکمل دریا بردہوگئی ہے اور ان علاقوں کے ہزاروں لوگوں کا تحصیل ہیڈکواٹر مستوج اور دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ مکمل منقطع ہونے کی وجہ سے علاقے کے مکین انتہایی مشکلات سے دوچار ہوگیے ہیں۔ کئی بیمار ، اسکول کے بچوں سمت ہزاروں لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔

علاقے کے عمایدین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور ریاست کے زمہ داروں کی غفلت کی وجہ سے لوگ ایکسویں صدی میں بھی مصایب کا شکار ہیں۔ مولانا ہدایت الرحمن ، عبدول اکبر چترالی، ڈپٹی کمشنر اپر چترال، صوبائی حکومت سمیت تمام زمہ داروں تک اس سنگین صورتحال سے متعلق اطلاع کئی دفعہ پہنچا چکے ہیں ۔مگر شنوایی نہیں ہویی اور اج صورت حال یہ ہے کہ علاقے کے ہر مکتبہ فکر گھروں میں محصور ہیں۔

انھوں نے تمام زمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ہنگامی صورت حال کا نوٹس لیا جایے ۔ فوری طور پر علاقے کیلیے سڑک کا بندوبست کیا جایے ۔ بصورت دیگر کہوژ سے مستوج لانگ مارچ، بروغل پاس روڑ میں درنا اور احتجاج کے علاوہ ان تمام ثبوتوں کے ساتھ ہم ہائی کورٹ پشاور اور انسانی حقوق کے تمام ادروں کے دروازے کھٹکھٹانے پر مجبور ہونگے ۔

chitraltimes khuzh mastuj road washed away in heavy flood3 chitraltimes khuzh mastuj road washed away in heavy flood2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
63161