Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج خاص میں اے۔سی اور تحصیلدار کے آفس کو فعال بنایا جائے۔۔عمائدین

شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج خاص میں علاقہ لاسپور اور یارخون کے عمائدین کا ایک اجلاس عمادالدین کے زیرصدارت منعقد ہوا۔ جس میں اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ پچھلے مہینے ایک قرارداد کے زریعے ضلعی انتظامیہ اپر چترال سے اپیل کی گئی تھی کہ اے۔سی مستوج اور تحصیلدار کو مستوج خاص کے مقام پر ان کے دفترات میں اکر کام کرنے کی ہدایت کی جائے۔ مگر تاحال مستوج میں ان کے دفترات غیر فعال ہیں جس کیوجہ سے علاقے کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اپر چترال ضلع بننے کا کوئی فائدہ عوام تک نہیں پہنچا ۔ جوکہ افسوسناک ہے ۔


اجلاس میں اس بات پربھی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ کامیاب جوان پروگرام اورہاوس فنانسنگ اسکیم سے علاقے کے عوام تاحال محروم ہیں۔


اجلاس میں مذید کہا گیا کہ آرایچ سی ہسپتال مستوج سے اے ۔کے ۔ایچ۔ایس ۔ پی حکام نے اپنا ڈینٹل یونٹ اُٹھا کر لے گئےجوکہ علاقے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔


اجلاس میں چترال کے منتخب ممبران اسمبلی اور متعلقہ اداروں کی طرف سے علاقے کے مسائل کی طرف توجہ نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں ایک قرارداد کے زریعے سے پرزورمطالبہ کیا گیا کہ ان مسائل کو فوری حل کیا جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبورہوجائیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46256