Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج ؛ پاسوم نالہ میں سیلاب آنے سے نشیبی علاقے زیر اب اگیے، ابنوشی اور ابپاشی کی اسکمیں مکمل تباہ،مستوج بروغل روڈ ٹریفک کیلے بند، فوری مدد کی اپیل

Posted on
شیئر کریں:

مستوج ؛ پاسوم نالہ میں سیلاب آنے سے نشیبی علاقے زیر اب اگیے،مستوج بروغل روڈ ٹریفک کیلے بند، ابنوشی اور ابپاشی کی اسکمیں مکمل تباہ، فوری مدد کی اپیل

مستوج ( نمایندہ چترال ٹایمز ) گزشتہ رات مستوج کے علاقہ پاسوم نالہ میں اُنچے درجے کا سیلاب آیا ، اور پرکوسپ وچوینچ سے ملحق دریا یے یارخون کو بلاک کیا، اور دریا ڈیم کی شکل اختیار کی۔ جس سے تمام نشیبی اور لب دریا آباد علاقوں کے گھروں کو خالی کرکے مکینوں کو محفوظ مقامات پر شفٹ کیاگیا،  تاہم کچھ دیر بعد ڈیم میں شگاف پڑنے سے پانی کی اخراج انتہایی دباو اور سیلابی ریلے کی صورت میں جاری ہوا جس سے نشیبی علاقے زیر اب اگیے ، خصوصا مستوج چنار، حضرت آباد اور سرغوز کے زمینات و ملحقہ گھر وں میں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا، جس سے کھڑی فصلوں، باغات ودیگر املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے، مستوج اور غوروپرکوسپ کو ملانے والا واحد پل بھی دریا برد ہوگیا جبکہ چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی نشیبی علاقے زیر اب ہیں۔ اور کیی پھلدار وغیر پھلدار درخت سیلابی ریلے میں بہہ گیے ، اور دریایے یارخون کی بہاو میں اضافے کی وجہ سے علاقے میں سیلابی صورت حال ہے، اور ساتھ دریا کی کٹایی کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے ۔

گزشتہ رات کی پاسوم نالہ میں سیلاب انے سے چوینچ ، چنار ، پرکوسپ ، غورو وملحقہ دیہات کے ابنوشی اور ابپاشی کے اسکمیں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیے ہیں، جسے پانی خصوصا پینے کا صاف پانی نایاب ہوگیا ہے،  سیلابی ملبہ جمع ہونے وجہ سے مستوج بروغل روڈبھی ہرقسم کی ٹریفک کیلے بند ہے ۔بجلی کے کھمبے اور چینل بھی سیلاب برد ہونے سے علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہے ۔ متعدد پن چکی بھی سیلاب سے متاثر ہیں۔  اخری اطلاع تک مستوج بروغل روڈ کو پیدل سفرکیلے کھول دیا گیا ہے ۔

دریں اثنا ریسکیو ۱۱۲۲ ، اکاہ کے والنٹیرز، پولیس اور مقامی رضاکاروں نے ملکر لوگوں کو محفوظ مقامات پر شفٹ کرنے، پاسوم نالہ میں پیدل سڑک تعمیر کرنے ودیگرامدادی کاموں میں حصہ لیا،۔

علاقے کے عوام نے متاثرین کے ساتھ فوری امداد، ابپاشی اور ابنوشی اسکیموں کی جلد بحالی کا مطالبہ کیاہے بصورت دیگر ہزاروں پھلدار وغیر پھلدار درختوں کے سوکھنے کے ساتھ تیارفصلیں بھی تباہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

دریں اثنا تریچ میں بھی دریا کی کٹایی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایک گھر مکمل دریا برد ہونے کے ساتھ متعدد املاک کو جذوی نقصان پہنچا ہے ۔

chitraltimes mastuj flood pasum nala washed away crops trees8 chitraltimes mastuj flood pasum nala washed away crops trees11 chitraltimes mastuj flood pasum nala washed away crops trees chinar bagh chitraltimes mastuj flood pasum nala washed away crops trees chinar bag chitraltimes mastuj flood pasum nala washed away crops trees6 chitraltimes mastuj flood pasum nala washed away crops trees3 chitraltimes mastuj flood pasum nala washed away crops trees4 chitraltimes mastuj flood pasum nala washed away crops trees chinar chitraltimes mastuj flood pasum nala washed away crops trees2 1 chitraltimes mastuj flood pasum nala washed away crops trees1 chitraltimes mastuj flood pasum nala washed away crops trees

chitraltimes mastuj flood pasum nala washed away crops trees road rescue opr chitraltimes mastuj flood pasum nala washed away crops trees road rescue op

chitraltimes mastuj flood pasum nala washed away crops trees road akah pol chitraltimes mastuj flood pasum nala washed away crops trees road akah


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
63268