Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مسافربردار گاڑیوں‌کیلئے کرایہ نامہ جاری ،پشاور سے چترال 459 روپے مقرر

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈیزل کے نرخوں میں 107 سے 111 روپے تک اضافے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے فی کلومیٹر فی مسافر کے حساب سے نئے کرایہ نامے تیار کیے ہیں جس کے تحت فلائنگ کوچز ،منی بسیں 1.26روپے فی کلومیٹر فی مسافر کرایہ وصول کریں گی، جب کہ اے سی بسیں 1.46 روپے عام بسیں 1.11 روپے اور لگژری بسیں1.21روپے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ چارج کرے گی تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لیے فلائنگ کوچز منی بسیں 81روپے, اے سی بسیں 94روپے, عام بسیں 72 روپے اور لگژری بسیں 79روپے کرایہ وصول کرے گی. اسی طرح پشاور سے بنوں کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں247 روپے, اے سی بسیں 284 روپے, عام بسیں 216 روپے اور لگژری بسیں 236 روپے، پشاور سے ڈی آئی خان کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں423 روپے, اے سی بسیں491 روپے, عام بسیں 373 روپے اور لگژری بسیں 407 روپے،پشاور سے ہری پور کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں197 روپے, اے سی بسیں 228 روپے, عام بسیں 173 روپے اور لگژری بسیں 189 روپے، پشاور سے ایبٹ آباد کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں243 روپے, اے سی بسیں 282 روپے, عام بسیں214 روپے اور لگژری بسیں 234 روپے،پشاور سے مانسہرہ کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں273 روپے, اے سی بسیں 317روپے, عام بسیں 241 روپے اور لگژری بسیں263 روپے،پشاور سے مردان کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں73 روپے, اے سی بسیں 85 روپے, عام بسیں 64 روپے اور لگژری بسیں 70روپے،پشاور سے ملا کنڈ کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں149 روپے, اے سی بسیں 172 روپے, عام بسیں 131 روپے اور لگژری بسیں 143 روپے،پشاور سے تیمر گرہ کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں223 روپے, اے سی بسیں258 روپے, عام بسیں 196 روپے اور لگژری بسیں 214 روپے،پشاور سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں217 روپے, اے سی بسیں 251 روپے, عام بسیں 191 روپے اور لگژری بسیں 208 روپے،پشاور سے دیر کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں315 روپے, اے سی بسیں 365 روپے, عام بسیں 277 روپے اور لگژری بسیں 302 روپے،پشاور سے چترال کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں459 روپے, اے سی بسیں 532 روپے, عام بسیں 405 روپے اور لگژری بسیں 442 روپے اور پشاور سے چارسدہ کیلئے فلائنگ کوچز/ منی بسیں34 روپے, اے سی بسیں 39 روپے, عام بسیں30 روپے اور لگژری بسیں 33 روپے کرایہ وصول کرے گی۔ موجودہ 50فیصد رعایت دینی مدارس کے طلباء، تعلیمی اداروں ، نابینا/ معذور( خصوصی) افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے ہو گا اور اگر ائرکنڈیشنڈگاڑیوں میں اے سی کام نہیں کر رہا ہو تو ڈیلکس سٹیج کیرج بس کا کرایہ چارج کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
19573