Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مدرسہ احیاء السنہ ایون کے زیراہتمام چالیس جانوروں کی اجتماعی قربانی

شیئر کریں:

مدرسہ احیاء السنہ ایون کے زیراہتمام چالیس جانوروں کی اجتماعی قربانی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں سنت ابراہیمی کا شاندار مظاہرہ علاقہ ایون کے ممتاز دینی درسگاہ ” مدرسہ احیاء السنہ واقع صحن میں ہوا ۔ جس میں چالیس بڑے جانوروں کی اجتماعی قربانی کی گئی ۔ اجتماعی قربانی کا یہ فقیدالمثال پروگرام الکھف ایجوکیشنل ٹرسٹ لاہور کے تعاون سے ممکن ہوا۔ اس موقع پرلوگوں کا ایک جم غفیر گوشت حاصل کرنے کیلئے موجود تھا۔

مہتمم مدرسہ ضیاء الرحمن فاروقی نے قربانی کے تمام امور کی نگرانی کی ۔ اور مستحق مردو خواتین میں بالترتیب گوشت کے حصے تقسیم کئے ۔ اس اجتماعی قربانی سے تقریبا سولہ سو افراد مستفید ہوئے ۔ اور انتہائی منظم طریقے سے اجتماعی قربانی کا یہ عمل انجام پذیر ہوا ۔ مدرسہ ہذا میں یہ اجتماعی قربانی کاسب سے بڑا پروگرام تھا ۔جس کو شفاف بنانے اور منصفانہ طور پر تقسیم کرنے کیلئے ایک بہترین طریقہ کار واضع کیا گیا تھا ۔جسے مقامی لوگوں نےبے حد سراہا ۔

۔الکہف ٹرسٹ چترال کے ضلعی مسٸول ضیا ُٕالرحمان فاروقی نے مذید بتایا کہ ایون کے علاوہ بھی دوردراز اور کالاش ویلیز میں 72 جانوروں کی قربانی کی گٸی۔ اور گوشت مستحقین میں تقسیم کی گٸی۔ واضح رہے کہ مذکورہ ٹرسٹ کے بانی اور مہتمم حافظ محمد ابراہیم نقشبندی ہیں۔ جو فلاحی اور تعلیمی میدان میں گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

یادرہے کہ مدرسہ احیاء السنہ ایون کی معروف دینی درسگاہ ہے ۔جو کہ چترال کے نمایان مدارس میں شمار ہوتا ہے ۔ جس میں بنین اور بنات کیلئے حفظ قرآن ، درس نظامی، ترجمہ و تفسیر ، ناظرہ ،تجوید للعامات ، تعلیم بالغان کی کلاسوں کے علاوہ دستکاری کوسز بھی کرائے جاتے ہیں ۔ تاکہ بچیان دستکاریوں کے ذریعے گھر کی دہلیز پر باعزت روزگار حاصل کرنے کی قابل ہو سکیں ۔ اور کسی کے محتاج نہ رہیں ۔ اس مدرسے میں ایون اور ملحقہ علاقوں سے 550طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔جن میں بین اور بنات دونوں شامل ہیں ۔ مدرسے میں قیام پذیر طلباء کی بھی ایک بڑی تعداد ہے ۔ جن کے کھانے پینے اور دیگر ضروریات کا انتظام مدرسہ خود پورا کرتی ہے ۔

chitraltimes Qurbani chitral ahyau husna3
chitraltimes Qurbani chitral ahyau husna1
chitraltimes Qurbani chitral ahyau husna
chitraltimes Qurbani chitral ahyau husna6
chitraltimes Qurbani chitral ahyau husna7
chitraltimes Qurbani chitral ahyau husna5
chitraltimes Qurbani chitral ahyau husna4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
50665