Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مختلف سرکاری محکموں کے اہلکاروں کو سائبر سیکورٹی کے حوالے سے تربیت دیدی گئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے مختلف سرکاری محکموں کے اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے اور سائبر سیکورٹی کے حوالے سے آگاہی کے بارے میں ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مختلف محکموں کے آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کو مدعوکیا گیا۔
Crash Course on Cyber Securityکے نام سے اس تربیتی پروگرام میں شرکاء کو ان کے اداروں کی ویب سائٹ کی بہتر دیکھ بھال کی تربیت کے ساتھ ساتھ مختلف نوعیت کے سائبر تھریٹ کے خلاف بروقت کارروائی کی تربیت دی گئی۔ سائبر ایمرجنسی رسپانس سنٹر میں منعقد کئے جانے والے اس قسم کے ایک روزہ پروگرام میں روان ہفتے مختلف سرکاری محکموں کے آئی ٹی کے شعبے میں کام کرنے والے مزید اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
19584