Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ ہیلتھ کی عید کے موقع پرچترال سمیت تمام سیاحتی مقامات پرپیشگی انتظامات کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ صحت خیبرپختونخوانے عید الفطر کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیاحتی مقامات پر پیشگی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،گزشتہ روز ڈی جی ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جمال ناصر کے دفتر سے ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، دیر اپراور دیر لوئر، شانگلہ اور چترال کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور ایم ایس ڈی ایچ کیوزکو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عید کی چھٹیوں اور سیاحتی سیزن شروع ہونے کے باعث بڑی تعداد میں سیاح پہاڑی علاقوں اور پکنک مقامات کا دورہ کرسکتے ہیں لہذا کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا کیجولٹی سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کیے جائیں خصوصا ہائی رسک علاقوں میں صحت ٹیموں کو تیار رکھا جائے جبکہ ہسپتالوں میں عملے کی موجودگی کے علاوہ ادوایات، فرسٹ ایڈکی سہولت اور موبائل سکوارڈسروس بھی فراہم کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔ مراسلے کے مطابق ضرورت پڑنے پر متعلقہ اضلاع اور ریسکیوسے بھی مدد مانگی جاسکتی ہے جبکہ ضلعی ہیلتھ افسران کوہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
22683