Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ موسمیات کی رمضان کے آغاز میں بارشوں کی پیشگوئی

Posted on
شیئر کریں:

محکمہ موسمیات کی رمضان کے آغاز میں بارشوں کی پیشگوئی

لاہور (چترال ٹایمز رپورٹ)محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آغاز سے بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں رواں ماہ کے آخری دنوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔جبکہ رمضان کا دوسرا اور تیسرا عشرہ نسبتاً گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اوردن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہیجبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک رہے گا، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اوردرجہ حرارت میں اضافے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

 

پنجاب میں انتخابات: الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کی تقرریاں کر دیں

اسلام آباد(سی ایم لنکس) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں جنرل الیکشن کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کی تقرریاں کر دیں۔پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری آبپاشی کیپٹن ریٹائرڈ وسیم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور تعینات ہو گئے، لاہور میں صوبائی اسمبلی کے 29 حلقوں میں ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تقرری کر دی گئی۔پی پی 144 سے لے کر پی پی 173 تک لاہور کے حلقوں میں الیکشن ہو گا، مجموعی طور پر پنجاب کے 297 حلقوں میں بیورو کریسی کو ریٹرننگ افسران تعینات کیا گیا ہے۔اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے چیف الیکشن کمشنر پنجاب ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں جس نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
72425