Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ موسمیات نے 15 سے 20 اپریل تک مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی

Posted on
شیئر کریں:

محکمہ موسمیات نے 15 سے 20 اپریل تک مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)محکمہ موسمیات نے 15 سے 20 اپریل تک مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ہفتے کے آخر سے ملک کے بالائی،وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں 15 اپریل کو داخل ہوں گی، 15 سے20 اپریل کو اسلام آباد،راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اورآزادکشمیر میں بھی بارش اور ڑالہ باری کا امکان ظاہر کیاہے۔17اور 18 اپریل کو خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد میں 17اور 18 اپریل کوبارش متوقع ہے۔

دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی طرف سے بارشوں اور ژالہ باری کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کردی گیی ہے ، مراسلہ میں بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گی اہے، ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ مراسلہ میں صوبے کے بعض اضلاع،چترال، دیر، سوات، کوہستان، طورغر،مانسہرہ میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ – بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جمعرات کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

weather update


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73533