Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ صحت چترال کے زیراہتمام تشنج سے بچاو کی مہم کا افتتاح، دو جولایی تک جاری رہیگا

شیئر کریں:

محکمہ صحت کے زیراہتمام تشنج یعنی Tetanus سے بچاو کی مہم کا افتتاح، دو جولایی تک جاری رہیگا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) محکمہ صحت لویر چترال کے زیر اہتمام تشنج یعنی Tetanus سے بچاو کی مہم شروغ کی گیی ہے ۔ اس سلسلے میں پیر کے روز زچہ و بچہ ہسپتال جنگ بازار چترال میں اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ، ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر فیاض رومی نے اس مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوراڈنیٹر ای پی آیی ڈاکٹر فرمان نظار ودیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فرمان نے بتایا کہ تشنج کے خلاف مہم دو جولایی تک جاری رہیگا

انھوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں ایک مرتبہ لازمی اپکے محلے میں سیشن منعقد کرینگے۔سیشن عموما ہیلتھ ہاوس یعنی مقامی ایل ایچ ڈبلیو کے گھر یا محلے میں محکمہ صحت کے کسی بھی کارکن کے گھر یا پھر کسی سماجی طور پر متحرک بندے کے گھر یا پھر کسی سرکاری سکول میں منعقد ہوگا۔۔ اپنے علاقے یا محلے میں سیشن کے دن اور سیشن کے جگے کی معلومات اپکو اپکے قریبی مرکز صحت سے مل سکتی ہے۔ انھو ں نے بتایا کہ ٹیکہ لگانے والی ٹیمیں مہم کے دوران صرف ایک مرتبہ ہی اپکے محلے میں میسر ہونگی۔اسلیے ٹیموں کے انے کے دن کے بارے میں اپنے اپنے اپکو Update رکھیے۔انھوں نے مذید بتایا کہ تشنج نومولود بچوں کی ایک جان لیوا بیماری ہے۔لاحق ہونے کے بعد علاج تقریبا ناممکن ہے۔اسلیے حفاظتی ٹیکے ہی واحد علاج ہیں۔تشنج کا ٹیکہ جو کہ Td کا ٹیکہ کہلاتا ہے یہ 15 سال سے 49 سال تک کی عمر کے تمام خواتین کو لگایا جاتاہے۔بندہ تشنج سے مکمل محفوظ تین ٹیکوں کے بعد ہی ہوتاہے جو کہ Td1 ,2 ,3 کہلاتے ہیں۔ Td 2 پہلے ٹیکے کے ایک ماہ بعد اور پھر Td 3 دوسرے ٹیکے کے 6 ماہ بعد لگایا جا تا ہے۔۔ انھوں نے بتایا کہ اس مہم میں Td 2 لگاءی جاییگی ۔۔ Td 1 ٹیکے کی مہم ایک مہینے پہلے منعقد کی جا چکی ہے۔۔ وہ تمام خواتین جو کی بھی وجہ سے پہلی مہم سے رہ گیے ہو وہ اس مہم میں اپنے ٹیکے کو یقینی بناییے۔۔کیونکہ تیسرے راونڈ میں پھر Td1 اور Td 2 کے حساب سے ٹیکے ضلعے کو ملینگے۔لہذا اس مہم سے زیادہ سے زیادہ فایدہ اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62926