Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے کورونا وائرس کے حوالے سے ہیلپ لائن کا اجراء کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہیلپ لائن کا اجراء کردیا۔ محکمہ صحت کے اعلامیے کے مطابق صوبے کے شہری کورونا وائرس سے متعلق اطلاعات، رہنمائی کے لیے 1700 پر مفت کال کر سکیں گے۔ محکمہ صحت کی جانب سے تعینات مستند ڈاکٹرز صبح 9 سے رات 9 بجے تک عام شہریوں کی رہنمائی کے لیے میسر ہوں گے۔ محکمہ صحت کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا کیا ہے کہ یہ ہیلپ لائن سیکریٹری ریلیف و آبادکاری کے زیرنگرانی پی ڈی ایم اے میں قائم کی گئی ہے۔ اس ہیلپ لائن سے ہفتہ اور اتوار کو بھی کال کرکے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
32830