Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ سیاحت کا بروغل فیسٹیول 5 ستمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ

شیئر کریں:

دو روزہ فیسٹیول میں یاک پولو، کرکٹ، فٹبال، بزکشی، میراتھن ریس رسہ کشی، کشتی اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں سمیت روایتی کھیل اور موسیقی کی محفل بھی منعقد کی جائے گی


چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال اپر کے زیراہتمام وادی اپر چترال کی خوبصورت وادی بروغل میں 5 ستمبر سے بروغل فیسٹیول منعقد کرنے کا فیصلہ۔ دو روزہ فیسٹیول کی اختتامی تقریب 6 ستمبر کو منعقد ہو گی۔ فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں بروغل وادی کا منفرد کھیل یاک پولو، کرکٹ، فٹبال، بزکشی، میراتھن ریس رسہ کشی، کشتی اور دیگر کھیل شامل ہیں جبکہ ان سب کے علاوہ موسیقی اور روایتی کھیل بھی فیسٹیول کا حصہ ہونگے۔ بروغل فیسٹیول میں شریک ہونے والے سیاحوں کیلئے خصوصی طور پر ٹینٹ ویلیج کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ سیاح ایڈونچر سیاحت سے لطف اندوز ہو سکیں۔ فیسٹیول میں کھیلی جانے والی جنوبی ایشیاء کی تاریخی کھیل بزکشی ہے جس میں گڑ سوار مردہ دنبے یا بکرے کو اٹھائے دیگر گڑ سوارے سے بھاگتا ہے جن کے مابین ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے۔اس کے علاوہ گھڑ سواروں اور گدھوں پر پولو کے مقابلے بھی فیسٹیول کا حصہ ہیں۔وادی بروغل چترال شہر سے 250 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جس میں خوبصورت گلیشیر، وائلڈ لائف، سرسبز و شاداب پہاڑجبکہ اس کے قریب ہی موجود کورمبر جھیل بروغل وادی کی خوبصورتی کا اہم جز ہے۔ وادی میں 30 کے قریب تازہ پانی کی مختلف جھیلیں بھی موجود ہیں۔

broghil festival pics chitral upper 9
broghil festival pics chitral upper 8
broghil festival pics chitral upper 2
broghil festival pics chitral upper 7
broghil festival pics chitral upper 6
broghil festival pics chitral upper 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
39315