Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ خزانہ نے ترقیاتی بجٹ کے چوتھے کوارٹر کے فنڈز جاری کر دیئے۔ تیمور جھگڑا

شیئر کریں:

صوبائی حکومت کی توجہ ترقیاتی فنڈز کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر ہے۔ وزیر صحت و خزانہ


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی توجہ ترقیاتی فنڈز کے زیادہ سے زیادہ بہتر استعمال پر ہے۔ محکمہ خزانہ نے رواں مالی سال 21-2020 کے ترقیاتی بجٹ کے چوتھے کوارٹر کے 25 فیصد فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ چوتھے کوارٹر کے فنڈز کی ریلیز یکم اپریل کو ہونی تھی جو کہ حسب وعدہ محکمہ خزانہ نے جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 33 شعبوں کے منظور شدہ جاری منصوبوں کے لیے 25 ہزار 931 ملین روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ جس میں محکمہ زراعت کو چوتھے کوارٹر کے لیے 1212 ملین روپے، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم 4540 ملین، صحت کے لیے 1778 ملین، اعلیٰ تعلیم کے لئے 1786 ملین، ریلیف و آبادکاری 1058 ملین، ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے 1234، پانی کے منصوبوں کے لیے 1857 ملین، روڈز کے لیے 3437 ملین روپے اور کثیر شعبہ جاتی ترقیاتی پروگرام کے لیے 2494 ملین روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں پر زیادہ سے زیادہ خرچ کریں گے تاکہ صوبے ترقی کرے اور عوام خوشحال ہو سکیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
46971