Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ تعلیم کے انتظامی کیڈر کے آفسران کو اپ گریڈیشن دیکر صوبائی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا ۔۔مظفر سید

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا نے وزیر خرانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں محکمہ تعلیم کے انتظامی کیڈر کے آفسران کو اپ گریڈیشن دیکر صوبائی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے او ریہ اقدام حکومت کے شعبہ تعلیم کو فروغ و ترقی دینے کا بین ثبوت ہے اب محکمہ تعلیم کے افسران پریہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خلوص نیت اور ایمانی جذبے کیساتھ قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کریں۔ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے انتظامی آفسران کی طرح اعلی تعلیم کے پروفیسرز و لیکچررز کی اپگریڈیشن میں بھی حکومت انتہائی سنجیدہ ہے اور ان کا مسئلہ بھی خوش اسلوبی سے حل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج تیمرگرہ میں ایجوکیشن مینجمٹ کیڈر افسران کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اور اعلی تعلیم کے پروفیسرز ولیکچررز سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔مینجمنٹ کیڈر افسران کی تقریب میں محکمہ تعلیم ملاکنڈ ڈویژن کے افسران ‘ ا یپکا کے عہدیداران اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی جبکہ مقررین نے اس موقع پرمینجمنٹ کیڈر افسران کی اپ گریڈیشن پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا پریوز خٹک‘ وزیر تعلیم محمد عاطف اور وزیر خزانہ مظفر سید کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ کیڈر افسران کی اپگریڈیشن میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے انتہائی تدبر اور فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے تمام انتظامی افسران کا دیرینہ مسلہ حل کردیا ہے انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت شعبہ تعلیم کو ترقی وفروغ دینے میں انتہائی سنجیدہ ہے یہی وجہ ہے کہ صرف دیر پائیں میں چھ ہزار سے زائد اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیاگیا ہے اور سکولوں میں اساتذہ کے کمی کیساتھ ساتھ کمروں اور دیگر درکار ضروریات کو پورا کیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے اب یہ انتظامی افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی پالیسیوں کے مطابق قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں اپنی تمام توانائیاں صرف کریں تاکہ کوئی بھی بچہ حصول تعلیم سے محروم نہ رہ سکے۔ دریں اثناء اعلی تعلیم کے اساتذہ سے ملاقات کے دوران صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ جس طرح ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے انتظامی افسران کی اپگریڈیشن کا وعدہ پورا کیا گیا اسی طرح اعلی تعلیم کے پروفیسرز‘ ایسوسی ایٹ پروفیسرز‘ اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچررز کی اپگریڈیشن کا مسلہ بھی خوشی اسلوبی سے حل کیا جائے گا اس لئے انہیں کسی پریشانی کی ضرورت نہیں اور حکومت ان کے مطالبے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , ,
4554