Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ تعلیم کا ای_ٹرانسفر پالیسی کے ذریعے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں26 مارچ تک توسیع کا فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) صوبے میں کرونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر محکمے ابتدائی و ثانوی تعلیم نے ای_ٹرانسفر پالیسی کے ذریعے تبادلوں اور تعیناتیوں کیلئے آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ ہے۔ جس کے تحت فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 مارچ سے بڑھا کر 26مارچ کردی گئی ہے۔ جبکہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ 27 مارچ سے 31 مارچ تک ای_ٹرانسفر پالیسی کے ذریعے موصول ہونے والی تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال کریں اور یکم اپریل 2020 کو تمام امیدواروں کے تبادلوں اور تعنیاتیوں کے نوٹیفیکیشن جاری کئے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے تبادلوں میں شفافیت پیدا کرنے اور میرٹ پر ان کی تعیناتیوں کیلئے ای_ٹرانسفر ڑ پالیسی کو بنایا ہے تاکہ مستحق اور حقدار اساتذہ کو ان کا حق مل سکے اور سفارش کے کلچر کا خاتمہ ہوسکے۔
.
.

محکمہ صحت، داخلہ، ریلیف، خزانہ انتظامیہ و اسٹیبلشمنٹ، پی اینڈ ڈی ڈی، خوراک، زراعت اور تعلیم کے محکمے کام جاری رکھیں گے
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کو کنٹرول کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں کئے گئے فیصلوں کی روشنی میں سیکرٹریٹ کے درج ذیل محکموں کو ضروری قرار دیا گیا جو کہ پہلے سے جاری اوقات کار میں کھلے رہینگے تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت، داخلہ، ریلیف، خزانہ انتظامیہ و اسٹیبلشمنٹ، پی اینڈ ڈی ڈی، خوراک، زراعت اور تعلیم کے محکمے کام جاری رکھیں گے۔ باقی محکمے اپنے سیکرٹریٹ، دفاتر بند کرینگے اور ڈائریکٹوریٹ میں بہت کم عملہ چھوڑینگے جبکہ انتظامی سیکرٹریز آن کال رہینگے اور سٹیشن نہیں چھوڑ ینگے۔ ضروری قرار دئیے گئے محکمے 75فی صد تک اپنا عملہ کم کرینگے یہ اعلامیہ 18مارچ سے 5اپریل 2020تک قابل عمل رہے گا۔ اس امر کا اعلان محکمہ بحالی و آبادکاری حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کئے گئے۔۔
……
.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
33206