Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ تعلیم نے 611 آئی ٹی ٹیچرز کی ریگولرائزیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)‌مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش، سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم اور ڈائریکٹر ایجوکیشن نے محکمہ تعلیم کے 611 آئی ٹی ٹیچرز کی مستقلی کے احکامات جاری کر دیے ہیں اورمحکمہ تعلیم نے اس سلسلے میں 611 آئی ٹی ٹیچرز کی ریگولرائزیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے۔ مستقل ہونے والے آئی ٹی ٹیچرز میں 311 میل ٹیچرز اور 300 فی میل ٹیچرز شامل ہیں۔ مشیرتعلیم ضیاء اللہ بنگش نے تمام مستقل ہونے والے آئی ٹی ٹیچرز کو مبارکبادپیش کی ہے اور کہاہے کہ مستقلی کے مسئلے کے حل ہونے کے بعد اب تمام اساتذہ بچوں کی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ ہمارا سرمایہ ہیں اور نہ صرف اساتذہ کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے بلکہ انہیں تمام سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ آئی ٹی ایجوکیشن وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت آئی ٹی ایجوکیشن پر بھرپو رتوجہ دی رہی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے کے دیگر سکولوں میں بھی مزید آئی ٹی لیبز قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیاہے اورانہیں انعامات سے نوازیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
14632