Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ تعلیم اور ورلڈ ٹرننگ پاکستان کے درمیان مفاہد کی ایک یاداشت پر دستخط

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا اور ورلڈ لرننگ پاکستان نے یو ایس ایڈ پروگرام کی مالی امداد کے تحت لڑکیوں کی تعلیم اور ہنر کی مہارت میں اضافے کے پروگرام سے متعلق مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کر دیئے۔ تاکہ مڈل اور سیکنڈری کی سطح پر لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی اور ان کی سکولوں میں تعلیم کے حصول کے عمل کو برقرار رکھا جاسکے۔ سیکرٹری سکولز اینڈ لیٹریسی خیبر پختونخوا مختیار احمد اور ورلڈ لرننگ پاکستان کی کنٹری نمائندہ نادیہ کریم شاہ نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ AGESایک چار سالہ اقدام ہے تا کہ لڑکیوں کو اقتصادی طور پر تعلیم اور ہنر و مہارت کی تربیت فراہم کی جائے۔ اس اقدام کے تحت 10سے 19برس تک عمر کی لڑکیوں کی نشاندہی کر کے انہیں AGESکی معاونت سے تیز تر سیکھنے کے پروگرام ALDمیں داخل اور شامل کیا جائے گا۔ جو پشاور، بونیر، سوات، تورغر، مردان یا کوہاٹ کے سکولوں اور مراکز میں شروع کیا جائیگا۔ اس معاونت کا ایک مربوط حصے میں اے ایل پی نصاب کو حتمی شکل دینا ، سکولوں کی نشاندہی کے طریقہ کار کو وضع کرنا، اساتذہ کی بھرتیوں کا طریقہ کار وضع کرنا اور طالبات کے تجزیئے کی تکنیکس کو خیبر پختونخوا کی رسمی تعلیم کے تقاضوں کے ساتھ مربوط کرنا شامل ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
16097