Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ بلدیات کے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 20ہزار روپے مقرر کی جائے۔وزیربلدیات

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے ہدایت جاری کی ہے کہ محکمہ بلدیات کے ڈیلی ویجز ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 20ہزار روپے مقرر کی جائے اور اس سے کم تنخواہ ہر گز نہ دی جائے۔انھوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے تمام ملازمین کی اولین ذمہ داری میونسپل سروسز کی فراہمی ہیں۔جس پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو صفائی کی بہترین سہولیات میسر ہو۔جبکہ نالیوں، گلی کوچوں اور دیگر تعمیرات محکمہ بلدیات کی ثانوی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ وہ بٹگرام اور لوئر دیر اضلاع کے تحصیل میونسپل آفیسرز کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد خان ترند، معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن شفیع اللہ خان، متعلقہ اضلاع کے ممبران صوبائی اسمبلی، تحصیل میونسپل آفیسر اور دیگر حکام بھی اس موقع موجود تھے۔اکبر ایوب خان نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے جن جن شعبوں میں ڈیلی ویجز ملازمین کام کر رہے ہیں ان تمام کی کم از کم تنخواہیں 20 ہزار روپے مقرر کرنے کا مقصد ہے کہ ملازمین اپنے کام پرخصوصی توجہ دیتے رہیں۔انھوں نے کہا کہ ملازمین کے دیگر تمام مطالبات اور مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے تاہم وہ اپنی تمام تر توجہ اپنی ذمّہ داریوں پر دیں تاکہ عوام کے مسائل بھی انکے دہلیز پر حل ہو سکیں۔وزیر بلدیات نے متعلقہ تحصیل میونسپل افسران کو اپنے اضلاع میں صفائی کے حصوصی انتظامات کرے اور جاری منصوبوں کی تکمیل پر حصوصی توجہ دے اور سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
42224