Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول میں نئے ریفارمز کا آغازکیا جارہاہے۔۔ریاض خان محسود

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ صوبہ کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، آج سے ایکسائز ریفارمز کا باقاعدہ آغاز کررہے ہیں، پچھلے ہفتے صوبہ بھر کے افسران کے تبادلے بھی اسی ریفارز کا حصہ ہیں، پراپرٹی ٹیکس اور موٹروہیکل رجسٹریشن نظام کو فوری طور پر کمپیوٹرائز کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، تمام افسران اپنے مطلوبہ ہدف کے حصول کے ذمہ دار ہونگے اور ڈیپارٹمنٹ میں ترقی اور عہدوں کی فراہمی کو کارکردگی سے منسلک کیا جارہاہے، ایکسائز کو سرکاری اداروں میں ماڈل ڈیپارٹمنٹ کے طور پر پیش کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ایکسائز ریاض خان محسود نے ڈائریکٹریٹ جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول منعقدہ اعلٰی سطح کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایکسائز ٹیکسیشن کی اب تک کی گئی کاروائیوں اور کارکردگی کی جانچ پڑتال ہوئی جبکہ آئندہ کیلئے روڈ میپ کے تعین اور ڈٰپارٹمنٹ کے کئی شعبوں کو ڈیجیٹلائز کرنے بارے بھی سیر حاصل بحث ہوئی۔ اجلاس کو تمام ایکسائز ٹیکسیشن افسران کی کارکردگی بتائی گئی اور مالی سال کے لئے مطلوبہ ہدف بارے بھی بات چیت ہوئی۔ سیکرٹری ایکسائز ریاض خان محسود کا کہنا تھا کہ مالی سال کیلئے رکھے جانے والے ہدف کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا اور بہت جلد کارکردگی کی بنیاد پرنئے اہداف کا تعین کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عاطف خان کا کہنا تھا کہ ہیومن ریسورس کی کمی کو دور کرنے کیلئے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کا عمل شروع کیا جارہا ہے اور جہاں جہاں پر ضرورت ہوگی وہاں مجوزہ سٹاف کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔ نارکوٹکس کیخلاف بھی نئی پالیس مرتب کرنے پر غور ہورہا ہے جبکہ قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کیلئے قانون سازی بھی کی جائیگی۔ سیکرٹری ایکسائز نے اجلاس میں ہدایات جاری کیں کہ عوام کیلئے ڈویژنل سطح پر ٹیکس فیسیلیٹٰشن سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے اور عوام کو ان کی دہلیز پر ایکسائز ٹیکسیشن کی خدمات مہیا کی جائیں۔ اجلاس میں غیرقانونی، نان کسٹم پیڈ اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف فوری کاروائی کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ افسران کو بتایا گیا کہ اپنے علاقوں میں میڈیا نمائندوں کے زریعے آگاہی پروگرام شروع کریں اور تمام کاروائیاں بروقت میڈیا اور سوشل میڈیا پر شئیر کی جائیں اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز نے احکامات جاری کیں کہ تمام افسران آج کے بعد یونیوفارم پہنیں گے اور روڈ پر چیکنگ کیلئے انسپکٹر سے کم لیول کا بندہ کھڑا نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آج سے شولڈر پروموشن بند ہے جبکہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کیلئے متعلقہ افسران کی لسٹیں فوری مہیا کرکے متعلقہ افسران کو فوری طور پر ترقی دی جائے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18459