Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام چترال لوئیر میں داخلہ مہم کے سلسلے میں اگہی واک اور تقریب

شیئر کریں:

محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام چترال لوئیر میں داخلہ مہم کے سلسلے میں اگہی واک اور تقریب

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں محکمہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور ہیلویٹاس کے زیر انتظام انرولمنٹ واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر عاطف جالب، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لویر چترال محمود غزنوی، ڈپٹی ڈی ای او شاہد حسین، ایس ڈی ای او شہزاد ندیم اور ہیلویٹاس نامی این جی او کے فیلڈ افیسر اظہر اقبال نے کی جوکہ مختلف بازار وں سے گزر کر گورنمنٹ پرائمری سکول میں احتتام پذیر ہوا۔

بعدازاں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عاطف جالب نے کہاکہ سرکاری تعلیمی ادارے کوالٹی ایجوکیشن میں اب کسی طرح بھی پیچھے نہیں ہیں جہاں اساتذہ کرام کی قابلیت، پیشے سے لگن اور محنت کا جذبہ داد دینے کے قابل ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کی تعلیم وتربیت پر حکومت کی طرف سے زبردست انوسٹمنٹ ہورہی ہے جس کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں اور بچیوں کو پبلک سیکٹر کے سکولوں میں داخل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل ڈی ای او محمود غزنوی نے کہاکہ یکم مارچ سے شروع ہونے والی داخلہ مہم نہایت کامیابی سے جاری ہے جوکہ 30اپریل تک جاری رہے گا جبکہ ضلع لویر چترال کے لئے مقرر کردہ ٹارگٹ کا بڑا حصہ اچیو کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع لویر چترال میں مقررہ ہدف 5416میں سے 2700بچے داخل ہوچکے ہیں جن میں سے 1300طلباء پرائیویٹ سکولوں سے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ٹارگٹ اس سال نامساعد موسمی حالات اور سکولوں کی بندش کے باوجود حاصل کی گئی ہے جوکہ اس بات کا مظہر ہے کہ عوام کا پبلک سیکٹر سکولوں پر اعتماد بحال ہورہا ہے جواپنے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں سے سرکاری سکولوں میں لارہے ہیں۔

ڈپٹی ڈی ای او شاہدحسین نے کہاکہ گزشتہ سال لویر چترال کا ضلع کارکردگی کے لحاظ سے صوبہ بھر میں ٹاپ تھری پوزیشن پر رہا اور گزشتہ سال انرولمنٹ بھی مقررہ ہدف سے ذیادہ رہا جوکہ خوش آئندبات ہے۔

ہیلویٹاس کے فیلڈ افیسر اظہر اقبال نے 1980ء میں قائم اس تنظیم نے ملک میں افغان مہاجرین کے بچوں اور بچیوں کو نان فارمل اور فارمل تعلیم دلانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اس سال انرولمنٹ مہم میں مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ اس موقع پر متعدد بچوں اور بچیوں کی سکول میں داخلے کے حوالے سے رجسٹریشن بھی کی گئی۔

chitraltimes education department enrollment campaign lower chitral 1

chitraltimes school enrollment campaign lower chitral awarness walk 7

chitraltimes school enrollment campaign lower chitral awarness walk 1 1

chitraltimes school enrollment campaign lower chitral awarness walk 6

chitraltimes school enrollment campaign lower chitral awarness walk 4

 

chitraltimes school enrollment campaign lower chitral awarness walk 5

chitraltimes school enrollment campaign lower chitral awarness walk 3 chitraltimes school enrollment campaign lower chitral awarness walk 10

chitraltimes school enrollment campaign lower chitral awarness walk 9

chitraltimes school enrollment campaign lower chitral awarness walk 8

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87777