Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ انرجی اینڈ پاورکے سالانہ ترقیاتی پلان سے متعلق اعلیٰ‌سطح جائزہ اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے توانائی وبرقیات حما یت اللہ خان کی زیرصدارت محکمہ انرجی اینڈ پاور کے سالانہ ترقیاتی پلان سے متعلق ایک اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکرٹری توانائی وبرقیات انجینئر سرفراز درانی، ایڈیشنل سیکرٹری ظفر الاسلام ،چیف پیڈو انجینئر زین اللہ، جنرل منیجر بہادر شاہ اور مختلف پراجیکٹ کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی ۔سالانہ ترقیاتی پلان کے متعلق جائزہ اجلاس میں مشیر توانائی و برقیات کو 46 مختلف پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں 35 جاری اور 11 نئے منصوبوں پر تفصیلی طور پرغوروحوض کیا گیا۔ پیڈو چیف انجینئر زین اللہ نے بریفنگ دیتے ہوئے مختلف ہائیڈرو پاور منصوبوں کے اخراجات اور پیداوار کے بارے میں حکام کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ان منصوبوں میں شامل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شانگلہ ،گرو کین ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سوات، چالیس میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ لوئر دیر، ورلڈ بینک کے تعاون سے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ دیر اپر،69 میگاواٹ زیرتعمیر پراجیکٹ چترال، زیرتعمیر جبوڑی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مانسہرہ سمیت بعض دیگر نئے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نئے منصوبوں میں مساجد کی سولرائز یشن ،سول ا ور چیف منسٹرسیکر ٹریٹ کی سولرائزیشن ،ضلع کرک میں پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ کا قیام، میٹر اور کیبل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام، صوبائی ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی سمیت کچھ دیگر پراجیکٹس پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں محکمہ توانائی و برقیات کے تمام جاری اور نئے منصوبوں کے اخراجات پیداوار اور کارکردگی کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا اور مشیر توانائی وبرقیات حما یت اللہ خان کو موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی طور پر رپورٹ پیش کی گئی۔ اس موقع پر حما یت اللہ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے اس لئے ان منصوبوں میں کسی قسم کی نااہلی اور تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی وبرقیات انجینئر سرفراز درانی نے کہا کہ محکمہ توانائی و برقیات کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ مختلف پراجیکٹ کی کارکردگی کی معلومات آسانی سے ممکن ہو سکیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
19654