Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ اعلیٰ تعلیم کے دس ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو گریڈ 20 میں ترقی دید ی گئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر مجاز حکام نے محکمہ اعلی تعلیم کے گریڈ 19کے پانچ مرد اور پانچ خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر ز کو فوری اور باقاعدہ طورپر گریڈ 20 میں ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والی پروفیسر (B-20) میں مساۃ نجم السحر، مسماۃ زاہدہ کلثوم، مسماۃ روبینہ شاہین، مسماۃ گلشن شمیم اور مسماۃ نورین طلعت (B-20) جبکہ مرد ایسوسی ایٹ پروفیرسرز میں سید بادشاہ ، جانس خان، فہیم یوسف ، امان اللہ خان اور محترم خان شامل ہیں۔ مذورہ بالا افسران ایک برس تک آزمائشی طورر کام کریں گے ان احکامات کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ دو الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔

۔۔۔۔۔
اسی طرح مجاز حکام نے صوبائی سلیکشن بو رڈ کی سفارشات پر محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے چار سینئر پبلک پراسیکیوٹرز (BS-19) کو فوری اور باقاعدہ بنیادوں پر ریجنل ڈائریکٹر پراسیکیوشن (BS-20) کی پوسٹوں پر ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ترقی پانے والوں میں محمد ادریس خان، محمد ذبیر انور ، فخرالاسلام اور سکندر حیات شامل ہیں۔ مذکورہ افسران ایک برس تک آزمائشی طورپر کام کریں گے اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔
دریں اثنا اسٹبلشمنٹ ڈویژن، حکومت پاکستان کے اعلامیے کی پیروی کررتے ہوئے فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ناصر درانی (OMG BS-18) کو فوری طورپر عوامی مفاد میں حکومت خیبر پختونخوا میں ان کی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا ہے تاکہ وہ شماریات ڈویژن اسلام آباد کے ماتحت اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال سکیں ۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔
اسی طرح محکمہ اسٹیبلشمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کی پیروی کرتے ہوئے خواجہ فہیم سجاد ( پی ایم ایس۔بی ایس۔19) نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ایڈیشنل سیکرٹری کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
17902